مسئلہ کشمیر دو ملکوں کے درمیان باہمی تنازعہ نہیں ، ایاز اکبر

بھارت نے کشمیریوں کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا رکھا ہے ، بیان

بدھ 4 مئی 2016 15:27

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 مئی۔2016ء) کل جماعتی حریت کانفرنس ”گ“ گروپ نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر دو ملکوں کے درمیان باہمی تنازعہ نہیں بھارت نے کشمیریوں کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا رکھا ہے اپنے ایک بیان میں حریت کانفرنس” گ “ گروپ کے ترجمان ایاز اکبر نے بھارتی وزیر مملکت وی کے سنگھ کے بیان کہ حریت راہنما نئی دہلی پاکستانی ہائی کمیشن کے اہلکاروں کے ساتھ مل سکتے ہیں کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ آزادی پسند رہنماؤں نے اس طرح کی ملاقاتوں کے لئے حکومت سے کوئی اجازت طلب نہیں کی تھی وہ ماضی میں بھی پاکستانی اہلکاروں سے ملتے رہے ہیں اور یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا انہوں نے کہا کہ پاکستان نہ صرف تنازعہ کشمیر کا ایک اہم فریق ہے بلکہ وہ کشمیری قوم کے مطالبہ حق خودارادیت کا حامی ملک ہے اور کشمیری عوام کو اس ملک کے ساتھ روابط میں دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی حریت راہنما بھارت کے شہری ہیں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے کشمیری قوم کو صرف گن پوائنٹ کے زور پر یرغمال بنا رکھا ہے جبکہ یہاں کے لوگوں نے کبھی بھی اس جبری شادی کو دل سے قبول کیا ہے اور نہ بھارت کے تسلط کو تسلیم کیا ہے ۔