ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم ‘ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہیگا ‘ محکمہ موسمیات

ہفتہ 7 مئی 2016 15:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 مئی۔2016ء) محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم ‘ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہیگا ۔ترجمان محکمہ موسمیات عمران احمد صدیقی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت: سبی، لاڑکانہ، نوکنڈی، شہید بینظیر آباد43، کوٹ ادو، مٹھی، سکھر، موہنجوداڑو، جیکب آباد، رحیم یار خان42، تربت،میرپورخاص، روہڑی، خانپور، بھکر، نور پورتھل، چھور، دالبندین، ڈی آئی خان41 ڈگری سینٹی گریڈ ‘ لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 24، اسلام آباد 18، کراچی 26، پشاور 22، کوئٹہ 16، چترال 10 ‘ گلگت اور ہنزہ میں 09ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :