جنوبی پنجاب میں رواں ہفتے گرد آلود ہواؤں،کے پی کے میں بارشوں کا سلسلہ داخل ہو گا

اتوار 8 مئی 2016 15:49

جنوبی پنجاب میں رواں ہفتے گرد آلود ہواؤں،کے پی کے میں بارشوں کا سلسلہ ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8 مئی۔2016ء) جنوبی پنجاب میں رواں ہفتے گرد آلود ہواؤں اور کے پی کے سمیت بالائی علاقوں میں بارشوں کا ایک سلسلہ داخل ہو گا جس سے موسم خوشگوار ہونے کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے دن دن جنوبی اور وسطی علاقوں میں شدید گرم رہے گا بہاولپور ، ملتان ، فیصل آباد ، سکھر ، جیکب آباد ، بے نظیر آباد اور دیگر قریبی علاقوں میں گرمی کی لہر ہو گی جبکہ بدھ سے اسلام آباد سمیت اپر پنجاب اپر کے پی کے سینٹرل پناجب ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارشوں کا ایک نیا سلسلہ آئے گا جس سے موسم خوشگوار ہونے کا امکان ہے جبکہ جنوبی پنجاب میں گرد آلود ہوائیں بھی چلیں گی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ دو روز کے موسم کو مدنظر رکھتے ہوئے کسان اپنی گندم کی کٹائی وغیرہ مکمل کر لیں اور دھوپ میں کام کرنے کے دوران سر پر کپڑا وغیرہ رکھیں اور پانی کا زیادہ استعمال کریں تاکہ ہیٹ ویو سے محفوظ رہ سکیں گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی ، سکھر ، جیکب آباد ، رحیم یار خان 45 ، روہڑی ، نوکنڈی ، شہید بے نظیر آباد ، موہنجوداڑو ، لاڑکانہ ، دادو اور ڈی جی خان 44 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا

متعلقہ عنوان :