سرینگر ‘شہدائے خانیار کو زبردست خراج عقیدت پیش

پیر 9 مئی 2016 14:18

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 مئی۔2016ء)مقبوضہ کشمیرمیں میر واعظ عمر فاروق کی سربراہی میں قائم فورم نے شہدائے خانیار کی 25 ویں برسی پرزبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شہدا کے مشن کواسکے منطقی انجام تک جار ی رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے ۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فورم کے ترجما ن ن سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ 8مئی 1991کو بھارتی فورسز نے20 نہتے اور بے گناہ شہریوں جن میں 2خواتین اور ایک بچہ بھی شامل تھا ،کو اندھا دھند فائرنگ کرکے شہید کردیاتھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ کشمیری عوام اپنے حق پر مبنی جدوجہد آزادی کے دوران جو بے مثال قربانیاں دے رہے ہیں اس سے تحریک آزادی کے ساتھ انکی والہانہ وابستگی کی عکاسی ہوتی ہے ۔ ترجمان نے کہا کہ کشمیری عوام اپنی عظیم قربانیوں کی حفاظت کا سلیقہ جانتی ہے اور رواں جدوجہد کو اس کے منطقی انجام تک پہنچانے کا حوصلہ بھی رکھتی ہے۔یا درہے کہ8مئی1992کی شام کو بھارتی فوجیوں نے سرینگر کے علاقے خانیار میں شہداء کے جنازے میں شریک افراد پر اندھا دھند فائرنگ کر 22افراد کو شہید جبکہ پچاس سے زائد کو زخمی کر دیا تھا۔