کشمیری نوجوان بھارت کے مذموم عزائم کو ناکام بنادیں‘آسیہ اندرابی

پیر 9 مئی 2016 14:18

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 مئی۔2016ء)مقبوضہ کشمیرمیں دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی نے کشمیری نوجوانوں پر زوردیا ہے کہ وہ مقبوضہ علاقے میں بھارت اور اسکی کٹھ پتلی انتظامیہ کے مذموم عزائم کو ناکام بناددیں۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق آسیہ اندرابی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کٹھ پتلی وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کے بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ محبوبہ مفتی جیسے بھارت نواز سیاست دانوں کو کشمیری نوجوانوں کے مستقبل کی کوئی فکر نہیں ہے بلکہ وہ کشمیرپر بھارت کے غیر قانونی تسلط کو طول دینے کیلئے کوشاں ہیں ۔

محبوبہ مفتی نے بعض نوجوانوں کے ساتھ ملاقاتوں میں کہاتھا کہ انہیں کشمیری نوجوانوں کے عزم و حوصلے پر فخر ہے اور انہوں نے انکے مستقل کو محفوظ بنانے کا عزم کررکھا ہے ۔ دختران ملت کی سربراہ نے کہاکہ نوجوانوں کو ان سازشوں کو سمجھنا چاہیے کیونکہ بھارت اور اسکی کٹھ پتلی انتظامیہ کی طرف سے مقبوضہ علاقے میں شروع کی گئی ہر پالیسی اور اسکیم کا واحد مقصد جموں وکشمیر پر اسکے غیر قانونی تسلط کو طول دینا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پی ڈی پی مقبوضہ علاقے میں بی جے پی اور آر ایس ایس کی پالیسیوں پر عمل پیرا ہے ۔