مقبوضہ کشمیر ، بھارتی پولیس نے ظفراکبر بٹ کو چرارشریف سے گرفتارکر لیا

منگل 10 مئی 2016 16:10

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 مئی۔2016ء)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس نے جموں و کشمیر سالویشن مومنٹ کے چےئرمین ظفر اکبر بٹ کو آج ضلع بڈگام کے علاقے چرار شریف میں گرفتار کرلیا۔ اطلاعات کے مطابق ظفر اکبر بٹ بھارتی فوجیوں کی طرف سے شیخ نور الدین ولی کی زیارت کو نذر آتش کرنے کے اکیس سال مکمل ہونے کے موقع پر وہاں نماز ظہر ادا کرنے کے لیے جارہے تھے۔

تاہم بھارتی فورسز نے چرار شریف کو محاصرے میں لے کر انہیں گرفتار کرلیا اور زیارت گاہ میں جانے سے روک دیا۔

(جاری ہے)

بھارت کی مسلح فورسز نے 10مئی 1995ء کو زیارت کی بے حرمتی کی تھی اور پورے قصبے کو نذر آتش کرکے تباہ کردیا تھا جس کے نتیجے میں زیارت گاہ کے ساتھ ساتھ دو ہزار رہائشی مکانات اور دو سو دکانات بھی نذ ر آتش ہوئے تھے۔ دریں اثناء حریت رہنما فردوس احمد شاہ نے ایک بیان میں کہا کہ کشمیریوں نے بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے سرینگر میں سیکرٹریٹ اور اس سے ملحقہ علاقے میں بھارتہ جنٹا پارٹی کوجھنڈا لہرانے کی اجازت دینے پر پی ڈی پی پر شدید تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر بی جے پی اور آر ایس ایس کی نہیں بلکہ شہداء اور ان کے اہلخانہ کی ملکیت ہے۔