چودھری عبدالمجید کی کرنل (ر) محمد نسیم مرحوم کی رہائشگاہ آمد، اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا

منگل 10 مئی 2016 17:02

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 مئی۔2016ء) وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری عبدالمجیدنے سابق وزیر حکومت کرنل (ر) محمد نسیم مرحوم کی رہائش گاہ پر گئے اور انکی اچانک موت پر سوگوران سے اظہار تعزیت کیا اس موقع پر انہوں نے مرحوم کی خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اس موقع پر سینئر وزیر چوہدری محمد یٰسین،وزیر خزانہ چوہدری لطیف اکبر اور پیپلزپارٹی رہنما وسیاسی زعما بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔