بشام میں بارش اور ژالہ باری، شدید گر می کا زور ٹوٹ گیا

بدھ 11 مئی 2016 12:03

شانگلہ۔11 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔11 مئی۔2016ء) شانگلہ کے مرکزی شہر بشام میں بارش اور ژالہ باری، شدید گر می کا زور ٹوٹ گیا، بارش اور ژالہ باری سے موسم خوشگوار ہو گیا، تفصیلات کے مطابق منگل کے دو پہر گرج چمک کے ساتھ شانگلہ کے مرکزی شہر بشام سمیت الپوری، دندئی، میرہ ، شنگ ، کو نشی، شاہ پور میں بارش ہو ئی جس سے گر می کی شدت میں قدری کمی آگئی اور موسم خوشگوار ہو گیا اور لوگوں نے سکھ کا سانس لیا۔

(جاری ہے)

بشام میں ژالہ باری کی وجہ سے لوگ محظوظ ہو تے رہے اور لوگ اپنے موبائل کیمرے کی انکھ تیز ژالہ باری کو محفوظ کر تے رہے ۔

متعلقہ عنوان :