محکمہ ایکسائز کاپراپرٹی ٹیکس نادہندگان کیخلاف گرانیڈ آپریشن جاری ، 231جائیدادیں سربمہر

سینکڑوں افراد کو جرمانے کے نوٹسز جاری، ایکسائز نے 1کڑوڑ روپے کی ریکور ی کر لی

بدھ 11 مئی 2016 20:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 مئی۔2016ء ) محکمہ ایکسائز نے پراپرٹی ٹیکس ریکور ی کے لیے چھاپے مارنے کے عمل کو تیز کر دیا تاکہ مالی سال کے ٹارگٹ کو با ٓسانی مکمل کیا جائے ، دائریکٹر جنرل اکرم اشرف گوندل کی ہدایات کے مطابق پجاب بھر کی طرح لاہور میں بھی تمام پراپرٹی ریجن ڈائریکٹرز نے اپنی اپنی ٹیموں کو ٹیکس ڈیفالٹرز کے خلاف بھر پور ایکشن لینے کے لیے حکم دے رکھا ہے۔

حکم پر عمل درآمد کرنے کے لیے گزشتہ روزای ٹی او زون دس اصطفی حیدر کی سربراہی میں چوہدری محمد حنیف،محمد سچل،محمد عاشق، جاوید اقبال سمیت ایکسائز کی ٹیموں نے صوبائی دارلحکومت لاہور کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے جس نیو انارکلی ،پرانی انارکلی ،گوالمنڈی،سنت نگر ،روازگارڈن، ساندہ ، سگیاں،اسلام پورہ دیگر علاقوں میں 231جائیدادیں سربمہر کردیں ۔

(جاری ہے)

ایکسائز نے 1کڑوڑ روپے کی ریکور ی کر کے قومی خازنہ میں جمع کروادی ہے۔تفصیل کے مطابق محکمہ ایکسائز نے ان پراپرٹی مالکان سے پراپرٹی ٹیکس کی مد میں لاکھوں روپے وصول کرنے میں کارروائی کے دوران متعدد پراپرٹی مالکان نے موقع پر پراپرپی ٹیکس ادا کرکے اپنی سربمہر جائیدادوں کو بحال کروالیاڈائریکٹر رضوان اکرم شروانی کے مطابق پراپرٹی ٹیکس نادہندگان سے ٹیکسوں کی وصولی کے لئے آپریشن جاری رہے گا شہریوں کو بروقت ٹیکس ادا کرکے اس قسم کی پریشانیوں سے بچنا چاہیے۔