مظفرآباد‘چھتر بینک سکوائر کے ہوٹلوں میں باسی کھانے دھڑلے سے جاری ‘بلدیہ حکام خاموش

جمعرات 12 مئی 2016 14:11

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 مئی۔2016ء)چھتر بینک سکوائر کے ہوٹلوں میں باسی کھانے دھڑلے سے جاری بلدیہ حکام کو شکایات کے باوجود کاروائی نہ ہو سکی تفصیلات کے مطابق گرمیاں شروع ہوتے ہی بینک سکوائر چھتر کے ہوٹلوں میں غیر معیاری اور باسی کھانوں کی بھر مار شروع ہو گئی عوام کو ہفتہ ہفتہ پرانہ کھانا دیا جانا لگا علاوہ ازیں مکھیاں ‘مچھر ہوٹلوں پر اس طرح سے نظر آتی ہیں جیسے کوئی کوڑے کے ڈھیر پر جمع ہوئی ہوتی ہیں جس سے عوام طرح طرح کی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں ہوٹلوں پر اگر اسی طرح کا نظام جاری رہا تو آنے والے وقت میں عوام شدید مشکلات سے دوچار ہو گے عوام نے بلدیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ جلد از جلد مظفرآباد کے ہوٹلوں کا دورہ کرتے ہو ئے بلا تخصیص کاروائی کی جائے اور ایسے تمام ہوٹلوں کو فوری طور پر سیل کیا جائے جس سے عوام کی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہے-