سرینگر مظفرآباد دو طرفہ تجارت، چکوٹھی اوڑی امن برج سے 70مال بردار ٹرکوں کی کراسنگ

جمعہ 13 مئی 2016 15:22

چناری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 مئی۔2016ء) سرینگر مظفرآباد دو طرفہ تجارت لائن آف کنٹرول چکوٹھی اوڑی امن برج70مال بردار ٹرکوں نے کراسنگ کی آزاد کشمیر سے 35مال بردار ٹرک مقبوضہ کشمیر گئے اور35ٹرک مقبوضہ وادی سے آزاد کشمیر آئے کل ہفتہ اور اتوار کے روز تعطیل کے بعد آئندہ ہفتے پیر کے روز سرینگر مظفرآباد بس سروس اور منگل تا جمعہ دو طرفہ تجارت معمول کے مطابق ہو گی ۔