بھارت نوازپاکستانی تجزیہ کارکا بلوچستان کانفرنس میں ہنگامہ
بھارت نواز تجزیہ کارنے پاکستانی صحافیوں کو آئی ایس آئی کا ایجنٹ قرار دیدیا بلوچستان کی نمائندگی جب کسی دوسرے صوبے کا فرد کرے گا تو اسی طرح کے حالات پیدا ہوں گے‘ شرکاء کانفرنس
ہفتہ 14 مئی 2016 11:30
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 مئی۔2016ء) امریکی تھنک ٹینک کارنیگی سینٹر میں بلوچستان کے حوالے سے منعقد ہونے والے مباحثے میں ایک بھارت نواز تجزیہ کارنے پاکستانی صحافیوں کو آئی ایس آئی کا ایجنٹ قرار دیتے ہوئے خوب ہنگامہ کیا۔تفصیلات کے مطابق امریکی تھنک ٹینک میں بلوچستان کے حوالے سے منعقد کئے جانے والے ایک مباحثے میں پاکستانی صحافی ملک سراج اکبر، سابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی وحید بلوچ، امریکی سینیٹر پال اسٹراس ، ڈائریکٹر ایمنسٹی انٹرنیشنل اور دیگرنے شرکت کی۔
شرکاء نے بلوچستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر اپنے خیالات کا اظہار کیا تاہم پاکستان سے بھاگے ہوئے ایک تجزیہ کار طارق فتح کانفرنس کے دوران موجود پاکستانی صحافیوں کو آئی ایس آئی کا ایجنٹ قرار دیتے رہے اور جب ان سے سوال پوچھنے کی جسارت کی گئی تو غصے میں آپے سے باہر ہوگئے۔(جاری ہے)
بھارت نواز تجزیہ کارطارق فتح پوری کانفرنس کے دوران پاکستانی صحافیوں اور پاکستان کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرتے رہے تاہم طار ق فتح کی ہلڑ بازی پر سابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی وحید بلوچ نے کانفرنس کے شرکاء سے معذرت کی۔
اس موقع پرملک سراج اکبر نے بھی طارق فتح کے رویے کو افسوس ناک قرار دیا۔ شرکاء کے مطابق بلوچستان کی نمائندگی جب کسی دوسرے صوبے کا فرد کرے گا تو اسی طرح کے حالات پیدا ہوں گے۔کانفرنس میں بلوچستان میں آزادی صحافت اور انسانی حقوق کی جاری خلاف ورزیوں کو نوٹس لینے کا بھی مطالبہ کیا گیامتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سمگلنگ ملکی معیشت کے لیے نقصان دہ، کوسٹ گارڈز اسے روکنے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں،وفاقی وزیر داخلہ
-
کووڈ۔19 مریضوں پر جراثیم کش ادویات کا استعمال ’خطرناک نتائج کا حامل‘
-
غزہ: ان پھٹا گولہ بارود صاف کرنے میں 14 سال لگ سکتے ہیں، ماہرین
-
یوکرین جنگ: بچوں کی ہلاکتوں میں 40 فیصد اضافہ، یونیسف
-
ایران: نوعمر لڑکیوں پر حجاب قوانین کے کڑے اطلاق پر تشویش
-
سوڈان: سلامتی کونسل کا الفاشر میں عسکری کارروائیاں روکنے کا مطالبہ
-
ماحول دوست توانائی کی طرف منصفانہ منتقلی کے اقدام کا آغاز
-
امریکہ: تعلیمی ایکٹ میں ’جنس‘ کی نئی تعریف پر تشویش
-
یوکرین: توانائی اور نقل و حمل کے انتظامات پر حملوں میں تشویشناک اضافہ
-
غزہ: خان یونس میں اسرائیلی بمباری کے خوف سے لوگ علاقہ چھوڑنے پر مجبور
-
قطر سے تارکین وطن کے انسانی حقوق کے تحفظ کا مطالبہ
-
غزہ جنگ لبنان میں معاشی بحران بڑھنے کا سبب، یونیسف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.