آل جموں وکشمیر سٹوڈنٹس یونین کے صدر کا جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے طلباء سے اظہار یکجہتی

پیر 16 مئی 2016 16:24

سرینگر۔16 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 مئی۔2016ء) آل جموں وکشمیر سٹوڈنٹس یونین کے صدر نے دیگر ارکان مدثر شفیع، سجاد ڈار، جنید بٹ اور محمدآصف کے ہمراہ جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے طلباء کے ساتھ اظہار ہمدردی کیلئے یونیورسٹی کادورہ کیا ۔ یونیورسٹی کے طلباء ان پر لگائے جانیوالے جھوٹے الزامات کے خلاف بھوک ہڑتال پر ہیں۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آل جموں وکشمیر سٹوڈنٹس یونین کے صدر سیدتجمل العمران نے دورے کے دوران جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں تعلیمی سرگرمیاں معطل ہونے اور انتظامیہ کی طرف سے طلباء پر الزامات اور ان کی بے دخلی کی شدید مذمت کی ۔

انہوں نے طلباء سے یکجہتی کا اظہار کیااورطلباء یونین کے رہنماؤں شہلا رشید، عمر خالد، ورون کمار، Usaque، اظہراوردیگر سے بھی ملاقات کی ۔