نظام مصطفی کے نظام کے نفاذ تک ملک بد امنی اور انتشار سے نہیں نکل سکتا‘کلمے کے نام پر معروض وجود میں آنے والی ریاست میں نظام مصطفی کا نظام نافذ نہ ہونے سے بنگلہ دیش بن گیا یہ سانحہ ہمارے لیے سبق ہے بقیہ پاکستان کے تحفظ اور بقاء کے لیے اس میں ملک میں نظام مصطفی ضروری ہے

جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر عبدالرشید ترابی کانظام مصطفی قومی کانفرنس سے خطاب

منگل 17 مئی 2016 14:37

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 مئی۔2016ء) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ نظام مصطفی کے نظام کے نفاذ تک ملک بد امنی اور انتشار سے نہیں نکل سکتا،کلمے کے نام پر معروض وجود میں آنے والی ریاست میں نظام مصطفی کا نظام نافذ نہ ہونے سے بنگلہ دیش بن گیا یہ سانحہ ہمارے لیے سبق ہے بقیہ پاکستان کے تحفظ اور بقاء کے لیے اس میں ملک میں نظام مصطفی ضروری ہے،ان خیالات کااظہار انہوں نے نظام مصطفی قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہا کہ حال ہی میں جو سروے کرو ائے گئے ا ن میں 85فیصد لوگوں نے پاکستان میں شریعت کے نظام کے حق میں رائے دی پاکستانی قوم شریعت کا نظام دیکھنا چاہتی ہے دینی قیادت کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کی خواہش کو تحریک دینے کے لیے لائحہ عمل دے انہوں نے کہا کہ مضبوط اسلامی فلاحی پاکستان ہی آزادی کشمیر کا ضامن ہے کشمیر کی آزادی کے بعد ہی پاکستان کی تکمیل ہو گی اسلامی اور فلاحی مملکت تحریک آزادی کشمیر کی ضمانت ہے انہوں نے کہا کہ آج بنگلہ دیش میں مطیع الرحمان نظامی اور جماعت اسلامی کے قائدین کے ساتھ جو سلوک روا رکھا جا رہا ہے وہ ہندوستان کی ڈکٹیشن پر ہو رہا ہے فیصلے دہلی میں لکھے اور ڈھاکہ میں سنائے جا رہے ہیں ان کے حق میں آواز نہ اٹھانا حکمرانوں کی بے حسی ہے اس کے تدارک اور توڑ کے لیے جامع لائحہ عمل طے نہ ہو سکا جس کے نتیجے میں اس کو کھلی چھٹی ملی ہے اس کے تحریک آزادی کشمیر پر منفی اثرات مرتب ہوں گے انہوں نے کہا کہ اگر اس مسئلہ کو سنجیدگی سے نہ لیا گیا تو کل سری نگر میں بھارت حریت قائدین پر جعلی مقدمات بنا کر ان کو پھانسی پر لٹکایا جائے گا جس طرح افضل گرو کو پھانسی پر لٹکایا گیا ہندوستان کی عدالت نے اس بات کا اعتراف کیا کہ افضل گرو پر کوئی جرم ثابت نہیں ہوا مگر ہندوستان کی عوام کے ضمیر کو مطمین کرنے کے لیے افضل گرو کو پھانسی دی گئی عبدالرشید ترابی نے کہا کہ پاکستان کے حکمران غیرت و حمیت کا مظاہرہ کریں انہوں نے کہاکہ ہم نے آزاد کشمیر کی تمام سیاسی جماعتوں کی مظفرآباد میں آل پارٹیز کانفرنس بلا کر شہداء کو خراج تحسین پیش کیا اور مطالبہ کیا کہ پاکستان طیب اردگان کی طرح جرت مندانہ حکمت عملی اختیار کرے۔