اسرائیل اور بھارت کو بے گناہ فلسطینیوں کے خون کا حساب دینا پڑیگا ‘کشمیر کے مظلوم عوام فلسطینی عوام کے ساتھ ہیں ‘مسلم ممالک اسرائیل کیخلاف متحد ہو جائیں ‘اگر اسرائیلی جاریت کو نہ روکا گیا تو دنیا کا امن ختم ہو جائے گا

مرکزی انجمن تاجراں کے مرکزی رہنما محمد اقبال منہا س کی بات چیت

بدھ 18 مئی 2016 14:32

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 مئی۔2016ء) مرکزی انجمن تاجراں کے مرکزی رہنما محمد اقبال منہا س نے کہا ہے کہ اسرائیل اور بھارت کو بے گناہ فلسطینیوں کے خون کا حساب دینا پڑے گا کشمیر کے مظلوم عوام فلسطینی عوام کے ساتھ ہیں مسلم ممالک اسرائیل کے خلاف متحد ہو جائیں اگر اسرائیلی جاریت کو نہ روکا گیا تو دنیا کا امن ختم ہو جائے گا اقوام متحدہ کشمیر اور فلسطین کے مسّلہ کو حل کرنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے عالمی برادری فلسطینیوں پر مظالم کا نوٹس لے او آئی سی سفید ہاتھی بن کر اس وقت ا ب تماشائی بنا ہوا ہے مسلمانوں کی غیرت کو اغیار للکار للکار کر دعوت دے رہا ہے کہ تم اپنا نوشتہ دیوار پڑھ لو تمہارے ساتھ بھی یہی خشر ہو گا ایک اسرائیل کی گرفتاری پر اس وقت لاکھوں ہلاکتیں ہو چکی ہیں اور امریکہ اور صیہونی طاقتیں اس وقت ملک کر مسلمانوں کو شکست سے دوچار کرنے کے کوشاں ہیں مسلمانوں اس وقت غیرت کا تقاضہ ہے کہ مسلمان ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہو جائیں اور اسرائیل کی للکار کو ایسا جواب دیں کہ آئندہ کسی بھی مسلمان کے خلاف آنکھ اٹھانے کی طاقت نہ رہے میں امریکہ اور یو این ا و کے جنرل سیکرٹری بانکی مون سے مطالبہ کرتا ہوں کہ دوہرے معیار کو چھوڑ کر اسرائیل کے خلاف تمام دنیا کی طاقتیں اپنے سفارتی تعلقات ختم کریں اور مسلمانوں کے قتل عام کو بند کرائیں ورنہ جو نفرت اس وقت مسلمانوں کے دلوں میں اغیارکے متعلق پیدا ہو رہی ہے ہو سکتا ہے کہ یہ ایک بہت بڑی جنگ کا پیش خیمہ نہ ہو ۔

(جاری ہے)

اقبال منہاس نے کہا کہ مسلمانوں کو موجودہ حالات میں اتحاد واتفاق کے ساتھ مل کر کفار عالم کا مقابلہ کر نا ہوگا اگر ہم نے اتحاد کی فضا کو قائم نہ رکھا تو حالات ابتر ہو سکتے ہیں اور پچھتاؤے کے سوا کچھ نہیں ہاتھ آئے گا ۔