گرلز گائیڈ وطن کے ہر محاذ پر بلا تنخواہ فوجی دستہ ہے جو بہادر افواج کے شانہ بشانہ وطن عزیز کیلئے ہر قربانی دینے کی خاطر پر عزم اور تیار ہے ‘پاکستان جن مشکلات اور سازشوں کا شکار ہے ان حالات میں گرلز گائیڈ کے کردار کی اہمیت اور بھی بڑھ جاتی ہے

صدر گرلز گائیڈ ایسوسی ایشن محترمہ حنیفہ خانم کا تقریب سے خطاب

جمعرات 19 مئی 2016 17:01

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 مئی۔2016ء)صدر گرلز گائیڈ ایسوسی ایشن محترمہ حنیفہ خانم نے کہا ہے کہ گرلز گائیڈ اپنے وطن کے ہر محاذ پر بلا تنخواہ فوجی دستہ ہے ، جو اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ وطن عزیز کیلئے ہر قربانی دینے کی خاطر پر عزم اور تیار ہے ، اس وقت پاکستان جن مشکلات اور سازشوں کا شکار ہے ، ان حالات میں گرلز گائیڈ کے کردار کی اہمیت اور بھی بڑھ جاتی ہے ، انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ گرلز گائیڈ کی بیرون ملک تربیت کیلئے معقول گرانٹ مہیا کی جائے ، آزاد کشمیر میں صلاحیتوں کی کوئی کمی نہیں نکھار پیدا کرنے کی ضرورت ہے ، حنیفہ خانم گزشتہ روز گورنمٹ فاطمہ جناح گرلز پوسٹ گریجویٹ کالج میں گرلز گائیڈز کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا ۔

(جاری ہے)

تقریب میں یوم پاکستان کے موقع پر شاندار کارکردگی کی حامل گرلز گائیڈ کو شیلڈز اور سرٹیفکیٹس دیے گئے ، اس موقع پر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ، طالباتنے ملی نغمے ، ترانے اور رنگا رنگ پروگرام پیش کیے ، تقریب کی صدارت پرنسپل گورنمنٹ فاطمہ جناح پوسٹ گریجویٹ کالج فارگرلز محترمہ سیدہ کوثر نے کی جبکہ صدر گرلز گائیڈ ایسوسی ایشن محترمہ حنیفہ خانم نے کی اس موقع پر گورنمنٹ گرلز انٹر کالج ہجیرہ ، ریڈفاؤنڈیشن کالج گوجرہ ، سکالرز کالج شوکت لائن ، گورنمنٹ انور کوثر ڈگری کالج ہٹیاں بالا کی گرلز گائیڈ پوزیشن ہولڈرز پرنسپلز نے بھی شرکت کی ، تقریب سے محترمہ روبینہ عادل ڈپٹی ڈائریکٹر سینئر گائیڈ کمشنر شائستہ کاسمک پرنسپل انور کوثر ڈگری کالج ہٹیاں بالا ، سکالرز کالج کی پرنسپل سمعیہ صدیق نے بھی خطاب کیا ۔

تمام کالجز کی گرلز گائیڈ ز کو شیلڈز اور سرٹیفکیٹس دیے گئے اس موقع پر سیدہ کوثر نے خطاب کرتے ہوئے گرلز گائیڈ کی اہمیت افادیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ ہماری طالبات باصلاحیت ہیں انہوں نے شیلڈ ہولڈرز کو مبارک باد پیش کی ، شائستہ کاسمک نے بھی خطاب کیا انہوں نے پروقار تقریب کے انعقادپر گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج کی پرنسپل اور سٹاف کو مبارکباد پیش کی ۔ سمعیہ صدیق نے بھی گرلز گائیڈ کی اہمیت اور معاشرہ کی ترقی میں خواتین ، طالبات کے کردار پر مفصل خطاب کیا ۔