پیپلز پارٹی کیخلاف سازشیں کرنیوالے اپنے گریبانوں میں پہلے جھانک کر تو دیکھیں کہ ان کی کارکردگی کیا رہی ہے‘جو حکومت وقت کو طعنہ دے رہے ہیں‘ سازشوں کو وزیراعظم آزاد کشمیر کے کارنامے اور خدمات ہضم نہیں ہو رہے ہیں

پاکستان پیپلز پارٹی اوور سیز رہنماچوہدری ساجد ایوب کی صحافیوں سے بات چیت

جمعرات 19 مئی 2016 17:01

اسلام گڑھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 مئی۔2016ء)پاکستان پیپلز پارٹی اوور سیز رہنماچوہدری ساجد ایوب نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے خلاف سازشیں کرنیوالے اپنے گریبانوں میں پہلے جھانک کر تو دیکھیں کہ ان کی کارکردگی کیا رہی ہے۔جو حکومت وقت کو طعنہ دے رہے ہیں۔ سازشوں کو وزیراعظم آزاد کشمیر کے کارنامے اور خدمات ہضم نہیں ہو رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ہے۔ چوہدری ساجد ایوب نے کہا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید قومی ہیرو ہیں اور انہو ں نے اپنے 5 سالہ دور حکومت میں لوگوں کی خدمات کر کے لوہا منوایا ہے جس سے دشمنوں کو انکے کام ہضم نہیں ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت کا بنیادی مشن یہی عوامی خدمت ہے جس پر چل کر وہ غریبوں اور ضرورت مندوں کی مذمت کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیراظم آزاد کشمیر نے کشمیر کے اندر تعمیر و ترقی کے جال بچھا رکھے ہیں۔جو صدیوں کے منصوبے مکمل کےئے ہیں۔جو انکی ذاتی کاوشوں کی مرہون منت ہیں ۔ اور ان منصوبوں سے عوام کو بنیادی سہولیات میسر ہونگی اور حکومت کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہپاکستان پیپلز پارٹی کے خلاف باتیں کرنے والے احمقوں کی دنیا میں رہتے ہیں۔اور وہ صرف اور صرف لوگوں کو ورغلا رہے ہیں۔جو قوم کے دشمن ہیں۔