امریکہ میں نواز شریف کے فرنٹ مین نے میاں صاحب کو 33ملین ڈالر بھیجے ،مجھے پتا ہے کہ یہ پیسے کیوں بھیجے گئے۔عمران خان
کرپشن ملک کو دیمک کی طرح کھا رہی ہے،اللہ کہتا ہے کہ عزت ذلت میرے ہاتھ میں ہے، ڈیزل کا نام لیتاہوں تو فضل الرحمن کے نعرے لگنے شروع ہوجاتے ہیں،میاں صاحب سچ بولنے کی بجائے طوطا مینا کی کہانیاں سنا رہے ہیں،حکمرانوں نے ملک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا ہے، قوم میرے ساتھ کھڑی ہومیں وعدہ کرتا ہوں کہ عوام کا پیسہ عوام پر خرچ ہوگا۔ چیئرمین تحریک انصاف کا آزاد کشمیر بھمبر میں جلسہ عام سے خطاب
ثنااللہ ناگرہ جمعرات 19 مئی 2016 18:28
بھمبر(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19مئی۔2016ء) :پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ جس ملک کا وزیراعظم کرپٹ ہو اس کا پٹواری ایماندار نہیں ہوسکتا،امریکہ میں نواز شریف کے فرنٹ مین نے میاں صاحب کو واشنگٹن سے 33ملین ڈالر بھیجے ،مجھے پتا ہے کہ یہ پیسے کیوں بھیجے گئے۔ملک کاوزیراعظم اسمبلی میں کہتا کہ 2005ء میں لندن میں فلیٹ لیے جبکہ ہمارے پاس ثبوت ہیں کہ دس سال پہلے فلیٹ لیے گئے،کرپشن ملک کو دیمک کی طرح کھا رہی ہے،نواز شریف الیکشن ،نیب اورنادراکے لوگوں پر قبضہ کربیٹھے ہوئے تھے۔
انہوں نے آج ازاد کشمیر بھمبر میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں فضل الرحمن کو مولانا کہہ کر علماء کی توہین نہیں کرسکتا۔اللہ کہتا ہے کہ عزت ذلت میرے ہاتھ میں ہے،مولانا فضل الرحمن اگر اسلام کی خدمت کرتا تو یہ نہ ہوتا کہ میں ڈیزل کا نام لیتا ہوں تو فضل الرحمن کے نعرے لگنے شروع ہوجاتے ہیں۔(جاری ہے)
عمران خان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن نواز شریف کی کرپشن کو بچانے کیلئے میدان میں آیا ہے، نواز شریف کواگر مولانا کی ضرورت پڑ گئی ہے تو سمجھ لوبچنا مشکل ہے،ملک میں آزاد احتساب ہوگا تو کسی کو نہیں بخشے گا،نواز حکومت نے تین سال میں 5ہزار ارب روپے قرض لیا۔
یہ پیسہ عوام پر خرچ نہیں کیا گیا توپیسہ کہا ں گیا؟تین سال پہلے ہرپاکستانی پر35ہزار قرضہ تھا آج ایک لاکھ بیس ہزار کا مقروض ہے،ہماری آدھی آبادی غربت کی لکیر سے نیچے گزار رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار کہتا کہ 200ارب ڈالر بیرون ممالک پاکستانیوں کا پڑا ہوا۔لیکن نواز کیسے پیسہ لے کر آئیگا جب اس کا اپنا پیسہ باہر پڑا ہو۔انہوں نے کہا کہ ہماری آدھی آبادی غربت کی لکیر سے نیچے گزار رہی ہے ۔پاکستان میں ڈلیوری کے وقت خواتین مر جاتی ہیں۔اڑھائی کروڑ بچے سکول سے باہر ہے۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے ملک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا ہے۔آئی ایم ایف سے قرضہ لیتے تو آئی ایم ایف کہتی کہ بجلی،گیس منگی کردو تو یہ کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مریم بی بی کہتی کہ میرا اور میری فیملی کا کوئی اثاثہ باہر نہیں ہے۔لیکن اللہ نے ایسا انکشاف کروا دیا۔دو آف شور کمپنیاں نکل آئی ہیں۔میاں صاحب سے کہا کہ سچ بول دیں لیکن وہ سچ بولنے کی بجائے طاطا مینا کی کہانیاں سنا رہے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ قوم میرے ساتھ کھڑی ہومیں وعدہ کرتا ہوں کہ عوام کا پیسہ عوام پر خرچ ہوگا۔مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.