آزاد کشمیر کا تاریخی تعلیمی پیکیج عوام کو مبارک ہو، چوہدری محمد رشید

جمعہ 20 مئی 2016 16:24

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 مئی۔2016ء)وزیر مواصلات و تعمیرات عامہ چوہدری محمد رشید نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کا تاریخی تعلیمی پیکج عوام کو مبارک ہو۔ اگلے مرحلہ پر ایک سو سکول مذید اپ گریڈ کرنے کے لئے وزیر خزانہ چوہدری لطیف اکبر کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔ جو لوگ مجاہد اول جیسی شخصیت کے وفادار نہیں ہو سکے وہ عوام کے خیر خواہ بھی نہیں ہو سکتے۔

وفاقی وزراء کی مداخلت الیکشن پر اثر انداز نہیں ہوگی۔ عوامی مینڈیٹ چوری نہیں ہونے دیں گے۔ بلا تخصیص عوامی خدمت اولین ترجیح ہے۔ ترقیاتی منصوبہ جات کی بروقت اور تصریحات کے مطابق تکمیل یقینی بنائیں گے۔ ہیلتھ کارڈ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا فیز ہے۔جس کا کریڈٹ محترمہ بے نظیر بھٹو اور پیپلز پارٹی کو جاتا ہے۔

(جاری ہے)

ہمارے حلقہ سے الیکشن لڑنے کا شوق سارے پورا کرلیں۔

پھنڈ گراں کے مقام پر ہائی سکول قائم کریں گے۔ مدرس فاروق احمد عباسی کی خدمات کے صلہ میں مڈل سکول پھنڈگراں کو ان کے نام سے جبکہ پٹی بن روڈ کو چوہدری محمد رشید ٹیپو کے نام سے منسوب کیا جائے گا۔ عوامی تعاون سے نہ صرف آئندہ الیکشن میں حلقہ6سے پیپلز پارٹی کامیابی حاصل کرے گی بلکہ کارکردگی کی بنیاد پر دوبارہ حکومت بنائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حالیہ تعلیمی پیکج کے تحت اپ گریڈ ہونے والے گورنمنٹ مڈل سکول پھنڈگراں کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر لیاقت علی اعوان ، حافظ مقبول ، محمد شبیر اعوان، چوہدری وقار نذیر ، چوہدری محمد علی، محمد یوسف، چوہدری مہران، نثار احمد، قاری شہباز، سردار عمران ڈوئی ، روشید فورس کے چوہدری محمد نوید اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ قبل ازیں وزیر مواصلات و تعمیرات عامہ نے دو اضلاع کے عوام کی سہولت کے لئے گزشتہ سیلاب میں تباہ ہونے والے نوشہرہ پل کا سنگ بنیاد رکھا اس موقع پر مہتمم شاہرات ڈویژن ہٹیاں بالا نجم الحسن گیلانی نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اس پل کے تباہ ہونے سے عوام علاقہ کو شدید مشکلات کا سامنا تھا۔

وزیر مواصلات کی انتھک محنت سے اس پل کا منصوبہ منظور ہوا۔ جس پر پونے3کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ پل کے دونوں اطراف پختہ اپروچ روڈز موجود ہیں۔ اسکی تکمیل سے ضلع ہٹیاں بالا اور مظفرآباد کے درجنوں دیہاتوں کے لاکھوں لوگ مستفید ہونگے۔ وزیر مواصلات و تعمیرات عامہ نے اس موقع پر محکمہ کو ہدایت جاری کی کہ وہ نوشہرہ پل سمیت جملہ ترقیاتی منصوبہ جات کی بروقت تکمیل یقینی بنائے غفلت اور لاپرواہی اور سستی برداشت نہیں کی جائیے گی۔

فنڈز حکومت فراہم کرے گی۔سکول کی افتتاح تقریب سے خطات کرتے ہوئے وزیر مواصلات و تعمیرات عامہ چوہدری محمد رشید نے مذید کہا کہ کسی بھی ملک و معاشرے کی ترقی کے لئے سڑکوں اور تعلیمی اداروں کا اہم کردار ہوتا ہے۔ جہاں سڑک پہنچے گی وہ جملہ سہولیات دستیاب ہونگی اور تعلیمی اداروں کی اپگریڈیشن سے بچوں اور بچیوں کو ان کی دیلیز پر تعلیم حاصل کرنے کے مواقع مہیا ہونگے اور ان دیہی علاقوں میں تعلیم حاصل کرنے والے بچیاں اور بچے کل ملک کی بھاگ دوڑ سنبھالنے کے اہل ہونگے اور انہوں نے کہا کہ آزادی سے لیکر آج تک جن علاقوں کو محروم رکھا گیا ان کی محرومیاں5سال میں ختم نہیں ہوسکتیں۔

ہم نے ستر سالہ محرومیاں ستر فیصدکم کر دی ہیں۔ اور اللہ تعالیٰ نے مواقع دیا تو آئندہ تیس فیصد کمی بھی پوری کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم دنیا کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کر سکتے ، مملکت خدادا پاکستان دنیا کے نقشے پر ایٹمی پاکستان کی حیثیت سے موجود ہے اور ایک ارب سے زائد آبادی والے دشمن ملک بھار ت کو میلی اانکھ سے دیکھنے کی ہمت نہیں ہوتی۔

آج پاکستان اور کشمیر کا شہری نہ صرف بین الاقوامی دنیا میں محنت مزدوری ، کاروبار کر کے کثیر زرمبادلہ لا رہا ہے۔ بلکہ وہاں کے ایم پی اے اور منسٹر بن رہے ہیں۔قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دیا گیا اسلامی ممالک کو ایک پلیٹ فارم پر لایا گیا۔ یہ سارا کریڈٹ شہید بابا ذوالفقار علی بھٹو کو جاتا ہے۔ ان کی بیٹی محترمہ بینظیر بھٹو نے بھی ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنے والد کے اس فلسفہ جس میں انہوں نے کشمیر کی آزادی کے لئے ایک ہزار سال تک جنگ لڑنے کا کہا تھاکو آگے بڑھاتے ہوئے مسئلہ کشمیر کو فلش پوائنٹ بنایا اور جمہوریت کی بحالی کے لئے جان جان آفریں کے حوالے کر دی۔

محترمہ کی شہادت کے وقت ملک خطرہ میں پڑ گیا مگر پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرادری نے پاکستان کے کھپے کا نقرہ لگا کر عوام کارکنان میں ایک نئی روح پھونگ دی اسی تسلسل کو آگے بڑھاتے ہوئے اب بلاول بھٹو زرادری نے گھنسوں گھنسوں پورا کشمیر گھنسوں کا فلسفہ دے کر کشمیریوں اور کشمیر کی اہمیت میں اضافے کے ساتھ ساتھ بھارت کے ایوانوں میں کھلبلی مچا دی۔

بھٹو خاندان اور پیپلز پارٹی کی کشمیری عوام کے لئے خدمات روز روشن کی طرح عیاں ہیں۔ جبکہ اب مجاہد اول جیسی شخصیات سے بے وفائی کرنے والا ٹولہ جو چہرے بدل کر عوام میں آئے گا۔ عوام ان سے ضرور پوچھیں کہ بچوں کی تعلیم کے مخالف، علاقائی تعمیر و ترقی کے مخالف، تعلیمی پیکج کے مخالف کس منہ سے ووٹ مانگ رہے ہیں۔ عوام اپنے ووٹ کے ذریعے علم دوست، عوام دوست امیدوران کا انتخاب کریں ہم نے پیکج بلا تخصیص دیا۔

ایسے علاقوں میں بھی سکول اپ گریڈ ہوئے جہاں سے پیپلز پارٹی کو گزشتہ الیکشن میں ووٹ نہیں ملے تھے۔ ہم نے سڑکیں بنائیں ان پر تمام جماعتوں برادریوں کے لوگ سفر کریں گے۔ جبکہ تعلیمی اداروں میں تمام جماعتوں تمام برادریوں کے بچے اور بچیاں زیور تعلیم سے آراستہ ہونگے۔ دریں اثناء وزیر حکومت نے دچھور فقریاں ، پٹی بن، درل، پراٹ لانگلہ کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا۔ وزیر حکومت نے کہا کہ چار جون کو حلقہ چھ کے گاوٴں گاوٴں سے بوڑھے جوان حتی کہ خواتین بھی بلاول بھٹو زرادری کے استقبال کے لئے مظفرآباد پہنچیں گے۔