پانامہ لیکس پرشور مچانے والے الزامات سے پہلے اپنے گریبانوں میں جھانکیں، ان کے اپنے پول کھل گئے ہیں ، قومی اسمبلی میں اثاثوں سے متعلق تفصیلی جواب دے چکا ہوں ، مشرف دور میں ہمارا بے رحمانہ احتساب کیا گیا،کبھی کرپشن ثابت نہیں ہوئی، جلسوں میں ملکی ترقی کی بات کرتا ہوں ، مخالفین کے لئے نہیں جاتا ،ملا منصور کی ہلاکت کی تصدیق نہیں ہوئی ، ڈرون حملے ہماری خودمختاری کے خلاف ہیں ،امریکہ سے شدید احتجاج کرتے ہیں
لندن طبی معائنے کیلئے آیا ہوں،وزیراعظم نوازشریف کی لندن میں میڈیا سے گفتگو
اتوار 22 مئی 2016 23:35
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 مئی۔2016ء) وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کے حوالے سے ہم پر الزامات لگانے والوں کو اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے، شور مچانے والوں کے اپنے پول کھل گئے ہیں ، قومی اسمبلی میں تمام الزامات کا جواب تفصیل کے دے چکا ہوں ، جلسوں میں ملکی ترقی کی بات کرتا ہوں ، مخالفین کے لئے نہیں جاتا ، امریکی ڈرون حملے میں ملا منصور کی ہلاکت کی ابھی تصدیق نہیں ہوئی ، ڈرون حملے ہماری خودمختاری کے خلاف ہیں جس پر امریکہ سے شدید احتجاج کرتے ہیں ، لندن طنی معائنے کے لئے آیا ہوں ۔
وہ اتوار کو یہاں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ ڈرون حملے میں ملا منصور کی ہلاکت کی ابھی تصدیق نہیں ہوئی، اس معاملے پر تحقیقات جاری ہیں جلد حقائق سامنے آ جائیں گے ۔(جاری ہے)
امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے واقعہ کے بعد گزشتہ رات ساڑھے10بجے مجھے اور امریکی کمانڈر نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو ٹیلی فون کر کے حملے سے متعلق آگاہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ واقعہ کی جگہ سے ولی محمد کا شناختی کارڈ ملا ہے جو قلعہ عبداللہ کا رہائشی ہے ۔ وزیراعظم نے کہا کہ پانامہ پیپرز پر شور مچانے والوں کو پہلے اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے ہم ترقیاتی کاموں پر یقین رکھتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ترقیاتی منصوبوں کا سلسلہ تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے ۔وزیراعظم نے کہا کہ برطانیہ آنے کا مقصد طبی معائنہ کروانا ہے ۔ معائنہ کروا کر بہت جلد پاکستان واپس جاؤں گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا دعویٰ کرنے والوں کو عوامی رائے کا علم ہونا چاہیے ۔ اپنے اثاثوں کے حوالے سے تمام تفصیلات سے آگاہ کر چکا ہوں ۔ کون سی جائیداد کب اور کتنے میں بیچی یہ سب بتا چکا ہوں ۔ خاندان پر لگنے والے الزامات کے جواب پارلیمنٹ میں دے دیئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کے دور میں ہمارا بے رحمانہ احتساب کیا گیا اور جیل سے سیدھا بیرون ملک بھیجا گیا ایسی صورتحال میں پیسے ملک سے باہر کیسے لے جا سکتے تھے۔ محمد نوازشریف نے کہا کہ جب سے سیاست میں آئے ہیں کرپشن کا کوئی الزام ثابت نہیں ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں عمران خان کے دوستوں اور ساتھیوں نے قرضے سیاسی بنیادوں پر معاف کروائے اور آج پہلے سے دس گنا زیادہ امیر ہیں ۔ وزیراعظم نے کہا کہ کمیشنلینیاور قرضے معاف کرنے والوں کا بھی احتساب ہونا چاہیے ۔ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک میں سرمایہ کاری کریں ۔ انہوں نے کہا کہ صنعتوں کو آج100فیصد بجلی اور گیس فراہم کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دفتر خارجہ کا بیان ڈرون حملے پر احتجاج ہے اور اسی معاملے پر مزید سختی سے احتجاج کیا جائے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان تیزی سے ترقی کر رہا ہے ۔ خدا نے چاہا تو اگلے دو سال میں اور رفتار تیز ہو جائے گی ۔ میں خیبر پختونخوا گیا تو لوگ بڑے پر جوش تھے اور بڑی گرم جوشی سے استقبال کیا گیا۔ وزیراعظم نوازشریف نے برطانیہ جاتے ہوئے جرمنی میں مختصر قیام کیا وہ فرینکفرٹ رکے اور پاکستانی قونصلر جنرل ندیم احمد نے استقبال کیا۔مزید اہم خبریں
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
-
ملک کے سرکاری زرمبادلہ ذخائر 8 ارب ڈالرز ہو گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.