ایک چور دوسرے چور کا احتساب نہیں کر سکتا، جس ملک کا وزیراعظم منی لانڈرنگ کرے تو وہاں کا کرکٹر بھی میچ فکسنگ کریگا، جب لیڈر ایماندار ہوتا ہے تو پھر ملک کا پٹواری بھی کرپشن نہیں کر پاتا،اصل انصاف وہ ہے جو نواز شریف، آصف زرداری اور عمران خان کو بھی غلط کام کرنے پر پکڑ لے، ہمارے وزیر کرپٹ ہیں، اس لئے نچلی سطح پر بھی کرپشن ہو رہی ہے، ہم کشمیر میں نیب کا ایسا ادارہ لائیں گے جو بیرسٹر سلطان سمیت سب کو سیدھا کر کے دکھائے گا،پاکستان میں برطانیہ کے مقابلہ میں قدرتی وسائل بہت زیادہ ہیں ، ہمارے پاس 12موسم ہیں،چھوٹا ملک برطانیہ ہم سے اس لئے آگینکل گیا کیونکہ وہاں انصاف ہے،بھارتی فوج انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہی ہے، نواز شریف ان مظالم کے خلاف آواز اٹھانے کے بجائے سر یے کا کاروبار کر رہے ہیں، پاکستان مضبوط بنے گا تو بھارت سے بات کرے گا،آزاد کشمیر کا الیکشن پرانی اور نئی سوچ کے درمیان ہے، آپ کا بھائی عمران خان ڈاکوؤں کا احتساب کر کے دکھائے گا
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا باغ میں انتخابی جلسے سے خطاب
پیر 23 مئی 2016 19:09
باغ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 مئی۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ایک چور دوسرے چور کا احتساب نہیں کر سکتا، ہم کشمیر میں نیب کا ایسا ادارہ لائیں گے جو بیرسٹر سلطان کو بھی سیدھا کر کے دکھائے گا،کرپشن قوم کو دیمک کی طرح کھا جاتی ہے، ہمارے وزیر کرپٹ ہیں اس لئے نچلی سطح پر بھی کرپشن ہو رہی ہے،جس ملک کا وزیراعظم منی لانڈرنگ کرے تو وہاں کا کرکٹر بھی میچ فکسنگ کرے گا، مگر جب لیڈر ایماندار ہوتا ہے تو پھر ملک کا پٹواری بھی کرپشن نہیں کر پاتا،اصل انصاف وہ ہے جو نواز شریف، آصف زرداری اور عمران خان کو بھی غلط کام کرنے پر پکڑ لے، دنیا کی تاریخ گواہ ہے کہ جولوگ ملکی اداروں کو برباد کرتے ہیں وہ ان کوٹھیک کبھی نہیں کرسکتے، ہمارے ملک میں برطانیہ کے مقابلہ میں قدرتی وسائل بہت زیادہ ہیں اور زرخیز زمین ہے، ہمارے پاس 12موسم ہیں،چھوٹا ملک برطانیہ ہم سے آگے اس لئے نکل گیا کہ وہاں انصاف ہے اور غریب اور امیر کیلئے ایک ہی نظام ہے،بھارتی فوج انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہی ہے اور نواز شریف آواز اٹھانے کے بجائے سر یے کا بزنس کر رہے ہیں،مضبوط پاکستان بنے گا تو بھارت سے بات کرے گا۔
(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
میانمار میں تشدد کی لہر اور شہریوں پر حملے تشویشناک، گوتیرش
-
غزہ: یو این اہلکاروں کی غیر معمولی تعداد میں ہلاکت پر گوتیرش غمزدہ
-
مجھے نہیں لگتا عمران خان اسٹیبلشمنٹ کے کندھے پر چڑھ کر آئے گا
-
واحد عمران خان ہیں جو8فروری کے بعد مسکرا رہے اورموجودہ صورتحال کو انجوائے کررہے
-
شینزن میں پاک چین بزنس فورم کے انعقاد دوطرفہ تعاون کا ایک نیا باب ہے. اسحاق ڈار
-
پاکستان زراعت کے شعبے کی استعداد بڑھانے کے لئے چینی تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے. شہبازشریف
-
وزیراعظم شہباز شریف کی چائنا انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کوآپریشن ایجنسی کے چیئرمین سے ملاقات
-
بدعنوانی کے خاتمہ، بنیادی ڈھانچہ میں تبدیلی اور برآمدات کے فروغ کیلئے اقدامات کر رہے ہیں.شہبازشریف
-
بینکوں سے رقم نکلوانے پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز مسترد کردی
-
پاکستان سمیت پانچ ممالک دو سال کے لیے سلامتی کونسل کے رکن منتخب
-
معروف سماجی کارکن صارم برنی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ
-
نوازشریف نے اپنی جماعت سے تعلق رکھنے والے تمام سینیٹرز کا اہم اجلاس کل (بروز جمعہ) کو طلب کرلیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.