حلقہ نمبر 1سے شیر کوٹلہ انتخابی معرکہ جیتیں گے‘چوہدری امجد

منگل 24 مئی 2016 14:44

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 مئی۔2016ء)تحریک انصاف آزاد کشمیرکے مرکزی رہنما ء چوہدری امجدحسین نے کہ ہے کہ پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے سب سے مضبوط جماعت بن چکی ہے۔انشاء اللہ عام انتخابات میں بھاری اکثریت سے حکومت بنائیگی۔کشمیریوں نے انصاف کی حکومت قائم کرنے کیلئے تحریک انصاف کے حق میں فیصلہ دیدیا ہے۔مظفرآباد کے کامیاب جلسہ کے بعد مخالفین کو اب الیکشن میں ناکامی کا خوف پڑ گیا ہے۔

صحافیوں کے ساتھ بات چیف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کے جاندار خطاب سے آر پار دونوں اطراف کے کشمیریوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں۔ انہوں نے کشمیریوں کا مقدمہ لڑے کا اعلان کیا ہے۔ وہ بھارتی حکمرانوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر باتیں کرنے والے نڈر سیاستدان ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان میں اگر کوئی سیاستدان ہے تو وہ صرف عمران خان ہیں۔ بیرسٹرسلطان کشمیر یوں کی نمائندگی بہترین انداز سے کررہے ہیں۔

انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب کپتان کی گارنٹی کے مطابق عوام کے ووٹوں سے اعتماد حاصل کرکے بیرسٹر سلطان وزیراعظم بنیں گے۔کوٹلہ سے شیر کوٹلہ میدان ماریں گے اور تحریک انصاف آزادکشمیر میں ”انصاف “ کی حکومت قائم کریگی۔پی ٹی آئی اور ایم سی کے اتحاد کے سیاست پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔ مل کر حکومت سازی کرینگے۔