سید علی گیلانی ، میر واعظ اور یاسین ملک کی ملاقات

منگل 24 مئی 2016 16:33

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 مئی۔2016ء) حریت رہنماؤں کی اپیل پر کل جمعرات کو مقبوضہ کشمیر میں عام ہڑتال کی جائے گی سید علی گیلانی ، میر واعظ مولوی عمر فاروق اور محمد یاسین کی حیدر پورہ میں ایک مشترکہ میٹنگ منعقد ہوئی جس میں ریاست کی موجودہ سنگین صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور آئندہ کی حکمت عملی ترتیب دی گئی ۔

حریت ترجمان ایاز اکبر نے کہا کہ میر واعظ مولوی عمر فاروق اور یاسین ملک گیلانی کی رہائش گاہ میں تشریف لائے اور تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک یہ میٹنگ جاری رہی بعد میں اپنے مشترکہ بیان میں تینوں لیڈران نے لیسنگ کالونیاں تعمیر کرنے ، پنڈتوں کے لئے علیحدہ ٹاؤن شپ بنانے ، جموی مسلمانوں کیخلاف مہم چھیڑنے ، بی جے پی لیڈر لال سنگھ کی 47ء کی تاریخ دوہرانے کی دھمکی دینے ، جموں کشمیر میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے اورنئی انڈسٹریل پالیسی کے مجوزہ منصوبوں کیخلاف چھبیس مئی جمعرات کو مکمل ہڑتال اور ستائیس مئی جمعہ کو کو نماز کے بعد پرامن مظاہرے کرنے کی کال دیتے ہوئے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ جب لوگوں کو اپنی بقاء، اپنے تشخص ، مسلم شناخت اور کشمیر کی متنازعہ حیثیت کی حفاظت کیلئے اٹھ کرنا ہونا ہوگا اور آر ایس ایس کے کشمیر سے متعلق خطرناک منصوبوں کیخلاف جدوجہد شروع کرنا ہوگی انہوں نے کہا کہ بھارت یہ تمام حربے کشمیر پر اپنے فوجی قبضے کو مضبوط کرنے کے آزما رہا ہے اور ان پر توجہ مرکوز کرنا اور ان کو موضوع بحث بنانا جدوجہد آزادی کا لازمی حصہ ہے جس سے کسی بھی طور پر صرف نظر نہیں کیا جاسکتا ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ کشمیری قوم کی تحریک آزادی کا اصل محور بھارت کے جبری قبضے کیخلاف جدوجہد کرنا ہے البتہ اس ہدف کے حصول تک ہم مٹی کے مادھو بن کر نہیں رہ سکتے انہوں نے کہا کہ بھارت کے پالیسی سازوں کو معلوم ہے کہ دیرپا صبح انیں ریاست میں رائے شماری منعقد کرانے کے مطالبے کو تسلیم کرنا پڑے گا اور اس بات سے بھی واقف ہیں کہ کشمیری قوم کا فیصلہ ان کے حق میں نہیں ہوسکتا ہے لہذا وہ ایک مضبوط ہند طریقے پر جموں وکشمیر کی ڈیموگرافی تبدیل کرانے اور مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرانے کی کوشش کررہے ہیں آزادی پسند رہنماؤں نے زندگی کے تمام شعبوں سے متعلق لوگوں خاص کر ٹرانسپورٹروں ، تاجروں ملازمین اور دکانداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ مجوزہ ہڑتال اور احتجاجی کال کو کامیاب بنانے کیلئے ہرممکن تعاون فراہم کریں انہوں نے کہا کہ یہ ہماری بقاء کی جنگ ہے اور ہر ذمہ دار شہری کی ذمہ داری ہے کہ اس میں اپنا خاص کردار ادا کرے

متعلقہ عنوان :