سی پیک منصوبہ دشمن قوتوں کی آنکھوں میں کھٹک رہاہے، ہمیں بحیثیت قوم کے متحد ہو کر دشمن کی سازشوں کو ناکام بنانا ہوگا ،پاکستان میں معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے ،اختلاف رائے جمہوریت کاحسن ہے جس کیلئے ایوان موجود ہے ، اختلاف رائے سے سیاسی انتشار پھیلا نا درست نہیں ،بلوچستان کے تجارت سے وابستہ افراد کو ہرممکن سہولیات کی فراہمی ممکن بنانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں
وزیر تجارت انجینئرخرم دستگیر کا ایوان صنعت وتجارت کوئٹہ کے اجلاس سے خطاب
منگل 24 مئی 2016 21:22
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 مئی۔2016ء ) وفاقی وزیر تجارت انجینئرخرم دستگیر نے کہاہے کہ سی پیک منصوبہ دشمن قوتوں کی آنکھوں میں کھٹک رہاہے، ہمیں بحیثیت قوم کے متحد ہو کر دشمن کی سازشوں کو ناکام بنانا ہوگا ،پاکستان میں معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے ،اختلاف رائے جمہوریت کاحسن ہے جس کیلئے ایوان موجود ہے تاہم اختلاف رائے سے سیاسی انتشار پھیلا نا درست نہیں ،بلوچستان کے تجارت سے وابستہ افراد کو ہرممکن سہولیات کی فراہمی ممکن بنانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔
وہ گزشتہ شب یہاں ایوان صنعت وتجارت کوئٹہ بلوچستان میں منعقدہ اجلاس کے موقع پر چیمبر کے عہدیداران اوراراکین سے اظہار خیال کر رہے تھے ۔اس سے قبل ایوان صنعت وتجارت کوئٹہ بلوچستان کے صدر جمال ترہ کئی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان کے تاجر محب الوطن اور قانونی تجارت کرنیو الے لوگ ہے لیکن انہیں بے شمار مسائل کاسامناکرنا پڑرہاہے بلوچستان کی دو ہمسایہ ممالک افغانستان اور ایران سے سرحد یں لگتی ہیں لیکن افسوس کہ ایران میں بلوچستان سے مال لیکر جانے والی گاڑیوں کے ڈرائیورز اورمالکان پر بے جا ٹیکس لگائے گئے ہیں اورانہیں وہاں جانے بھی نہیں دیا جارہا ان کاکہناتھاکہ بلوچستان میں حالات ملازمتیں دینے سے بہتر نہیں ہوگا بلکہ احساس محرومی کے خاتمے کیلئے ضروری ہے کہ یہاں تجارت سمیت پیدا واری شعبہ جات کو فروغ دیاجائے جب لوگ معاشی طور پر خوشحال ہونگے صوبے میں امن وامان کی صورتحال بھی بہتر ہوگی ۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
-
ْکراچی: لیاری سے بی ایل اے کاانتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار، دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات
-
ٹانک،سیشن جج کے اغوا کیس کی انکوائری کیلئے خصوصی کمیٹی قائم
-
سائفر کیس کے جج 20 دن کی چھٹی پر چلے گئے
-
تین درجن سے زائد نکاح کرچکا ہوں، مفتی عبدالقوی کا انکشاف
-
پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی وارداتوں میں ایک گروپ کے ملوث ہونے کاشبہ
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
حکومت زور بازو عوام کے شعور کے آگے بند نہیں باندھ سکتی ‘ مسرت جمشید چیمہ
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.