مقبوضہ کشمیر‘ نامعلوم مسلح افراد کے ہاتھوں ہندواڑہ میں ایک نوجوان قتل

بدھ 25 مئی 2016 13:33

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مئی۔2016ء)مقبوضہ کشمیرمیں نامعلوم مسلح افراد نے کپواڑہ کے علاقے ہندواڑہ میں ایک 22سالہ نوجوان کو گولی مار کر قتل کردیا ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق لیاقت علی نامی نوجوان کو ہندواڑہ کے علاقے وڈر بالا میں قتل کیاگیا۔