مظفرآباد ‘دو ماہ میں ایک ہزار آٹھ سو چالان،5لاکھ سے زائد جرمانے‘سینکڑوں گاڑیاں اور موٹرسائیکل ضبط

جمعرات 26 مئی 2016 14:59

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 مئی۔2016ء)ڈپٹی انسپکٹرجنرل پولیس کی خصوصی ہدایات اے ایس آئی جاوید عباسی ان ایکشن، دو ماہ میں ایک ہزار آٹھ سو چالان،5لاکھ سے زائد جرمانے سینکڑوں گاڑیاں ، موٹر سائیکل ضبط، جبکہ ٹوٹل ٹریک کے ایک ماہ میں 25لاکھ کے جرمانے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اے ایس آئی جاوید عباسی اوو ر لوڈنگ، زاید کرایہ ، بدون ہیلمنٹ کے مختلف چالان کیے جن میں ایک ماہ 25دن میں ایک ہزار8سو چالان کیے جبکہ سینکڑوں گاڑیاں بھی ضبط کرلی گئیں۔اپر اڈا، سی ایم ایچ روڈ سمیت دیگر روٹ پر کارروائی کرتے ہوئے چالان کیے جبکہ ٹریفک بحال رکھنے میں بھی اہم کارنامہ انجام دیا۔