بھارتی پولیس نے سول سوسائٹی کی ٹیم کو راجوری کے دورے سے روک دیا

ہفتہ 28 مئی 2016 15:26

سرینگر ۔ 28 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 مئی۔2016ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس نے سول سوسائٹی کی تنظیم ” کشمیر سینٹر فار سوشل اینڈڈیویلپمنٹ سٹیڈیز “کی ٹیم کو راجوری کے دورے سے روک دیا۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ٹیم کے ارکان ڈاکٹر حمیدہ نعیم، ڈاکٹر جاوید اقبال، قراة لعین اور شکیل قلندر کا کہنا ہے کہ وہ لوگوں کے ساتھ تبادلہ خیال کے لیے راجوری جا رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جب وہ پیر گلی پہنچے تو بھارتی پولیس نے انہیں روکا اور واپس جانے کی ہدایت کی۔