مفادات کی خاطر منصوبوں میں روڑے اٹکانے والے مٹھی بھر سیاسی عناصر عوام کی خوشحالی کے دشمن ہیں‘پنجاب میں گیس کی بنیاد پر 3600 میگا واٹ کے منصوبوں پر زور و شور سے کام جاری ہے ،ان منصوبوں سے عوام کو سستی بجلی ملے گی‘
آئندہ نسلوں کو پرامن ، خوشحال اور روشن پاکستان دیں گے ، توانائی سمیت ہر شعبے میں قو م کی امیدوں پر پورا اتریں گے‘ وفاق اور پنجاب حکومت نے منصوبوں میں اربوں روپے کی بچت کر کے مثال قائم کی ہے،اسی پالیسی کو آگے بڑھائیں گے وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی بات چیت
اتوار 29 مئی 2016 22:05
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 مئی۔2016ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ تیز رفتار صنعتی و معاشی ترقی کے لئے توانائی بحران کا جلد خاتمہ ناگزیر ہے اوریہی وجہ ہے کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں توانائی کی کمی کے مسئلے پر قابو پانے کے لئے دن رات ایک کر رکھا ہے اورپاکستان بھر میں بجلی کے منصوبوں پر انتہائی برق رفتاری سے کام کیا جا رہا ہے - چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور کے تحت 34 ارب ڈالر توانائی کے منصوبوں کیلئے مختص کیے گئے ہیں - حکومت توانائی بحران کے جلد خاتمے کیلئے سنجیدہ ہے اور اس مقصد کیلئے ہر ضروری اقدام اٹھایا جا رہا ہے اورآئندہ دو برس میں توانائی کے متعدد منصوبوں کی تکمیل سے ہزاروں میگا واٹ بجلی حاصل ہو گی۔
بجلی کی کمی دور کرنے کیلئے کوئلے ، ہائیڈل، سولر ، ہوا، گیس اور دیگر ذرائع سے بجلی کے حصول پر کام کر رہے ہیں- بجلی کے منصوبوں کی بروقت تکمیل پوری قوم کی آواز اور ہمارا مشن ہے اورپاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت ملک کو اندھیروں سے نکال کر روشنیوں میں لانے کا سفر ہر صورت مکمل کرے گی- انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں لگنے والے توانائی کے منصوبوں کی تکمیل سے زراعت،صنعت اوردیگر شعبوں کیلئے وافر بجلی دستیاب ہو گی ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.