ڈیرہ اسماعیل خان ،تیز آندھی ،موسلا دھار بارش کیساتھ ژالہ باری سے موسم تبدیل

پیر 30 مئی 2016 17:04

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 مئی۔2016ء) ڈیرہ اسماعیل خان میں تیز آندھی اور موسلا دھار بارش کے ساتھ ژالہ باری سے موسم تبدیل ،گریڈ سٹیشن کے انچارج وسیم کی غفلت سے کئی فیڈر زسے بجلی غائب ہوگئی ۔تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں گذشتہ صبح اچانک تیز اندھی کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی ۔

(جاری ہے)

اس دوران ڈیرہ شہر ، مریالی سمیت دیگر علاقوں میں ژالہ باری بھی ہوئی جس سے موسم انتہائی خوشگوار ہوگیا ۔

لیکن دوسری طرف پیسکو واپڈا گریڈ انچارج وسیم کی غفلت کی وجہ سے ضلع بھر کے کئی فیڈرز سے بجلی غائب ہوگئی جس کو کئی گھنٹوں کے بعد بحال کیا گیا ۔لوگ بجلی کی بحالی کے حوالے سے گریڈ فون کرتے رہے لیکن گریڈ کا فون کسی کو نہ مل سکا اور نہ ہی گریڈ انچارج موصوف نے موبائل پر کسی سے بات کی گریڈ انچارج کے رویے کے خلاف عوامی و سماجی حلقوں نے سخت احتجاج کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :