سراج الحق کا وزیراعظم کے کامیاب آپریشن پراﷲ کاشکر ادا
معاشرے کیلئے عوام نہیں لیڈررول ماڈل بنتے ہیں ،وزیراعظم کابیرون ملک علاج ہورہاہے پاکستان میں بھی20کروڑعوام کے دل دھڑکتے ہیں ،کاش انہیں بھی علاج کی ایسی بہترسہولتیں میسرآجائیں،نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو
منگل 31 مئی 2016 22:37
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 مئی۔2016ء) امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے وزیراعظم کے کامیاب آپریشن پراﷲ کاشکراداکرتے ہوئے کہاکہ معاشرے کیلئے عوام نہیں لیڈررول ماڈل بنتے ہیں ،وزیراعظم کابیرون ملک علاج ہورہاہے ،پاکستان میں بھی20کروڑعوام کے دل دھڑکتے ہیں ،کاش انہیں بھی علاج کی ایسی بہترسہولتیں میسرآجائیں ۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے سراج الحق نے کہاکہ ان کی حسین نوازسے گفتگوہوئی ہے اﷲ کاشکرہے کہ وزیراعظم کاآپریشن کامیاب ہوگیاہے ۔
انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کوعلاج کی بہترین سہولیات میسرتھیں ،پاکستان میں بھی 20کروڑعوام کے دل دھڑکتے ہیں ،کاش عوام کوبھی علاج کی ایسی بہترین سہولیات میسرآئیں ۔انہوں نے کہاکہ ملائیشیامیں مہاتیرمحمدکوبھی ایسی تکلیف ہوئی تھیں اوروہاں کے ڈاکٹرزنے اسے بیرون ملک علاج کامشورہ دیاتھالیکن مہاتیرمحمدنے کہاتھاکہ اگرمیں اپنے ملک کے ڈاکٹرزپراعتمادنہیں کروں گاتوعوام کیسے کریں گے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ معاشرے میں رول ماڈل عوام نہیں لیڈربنتے ہیں ،اورجب لیڈرعلاج کیلئے ملک سے باہرجائیں گے توعوام کوکیاتاثردیں گے ،ان کاکہناتھاکہ پانامہ لیکس ایک بین الاقوامی سکینڈل ہے اس پربھی احتساب ہوناچاہئے ،اورسب کیلئے احتساب کایکساں نظام بنناچاہئے
مزید اہم خبریں
-
سمگلنگ ملکی معیشت کے لیے نقصان دہ، کوسٹ گارڈز اسے روکنے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں،وفاقی وزیر داخلہ
-
کووڈ۔19 مریضوں پر جراثیم کش ادویات کا استعمال ’خطرناک نتائج کا حامل‘
-
غزہ: ان پھٹا گولہ بارود صاف کرنے میں 14 سال لگ سکتے ہیں، ماہرین
-
یوکرین جنگ: بچوں کی ہلاکتوں میں 40 فیصد اضافہ، یونیسف
-
ایران: نوعمر لڑکیوں پر حجاب قوانین کے کڑے اطلاق پر تشویش
-
سوڈان: سلامتی کونسل کا الفاشر میں عسکری کارروائیاں روکنے کا مطالبہ
-
ماحول دوست توانائی کی طرف منصفانہ منتقلی کے اقدام کا آغاز
-
امریکہ: تعلیمی ایکٹ میں ’جنس‘ کی نئی تعریف پر تشویش
-
یوکرین: توانائی اور نقل و حمل کے انتظامات پر حملوں میں تشویشناک اضافہ
-
غزہ: خان یونس میں اسرائیلی بمباری کے خوف سے لوگ علاقہ چھوڑنے پر مجبور
-
قطر سے تارکین وطن کے انسانی حقوق کے تحفظ کا مطالبہ
-
غزہ جنگ لبنان میں معاشی بحران بڑھنے کا سبب، یونیسف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.