سیاحت کے شعبہ کی ترقی حکومت کا منشور ہے ،حکومت نے سیاحت کے شعبہ کی ترقی کیلئے دستیاب وسائل بروئے کار لائے ہیں،عبدالاسلام بٹ

جمعرات 2 جون 2016 16:27

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جون۔2016ء)آزاد کشمیر کے وزیر سیاحت عبدالاسلام بٹ نے کہا ہے کہ سیاحت کے شعبہ کی ترقی حکومت کا منشور ہے ،موجودہ حکومت نے سیاحت کے شعبہ کی ترقی کیلئے دستیاب وسائل بروئے کار لائے ہیں ۔پبلک اور پرائیوٹ سیکٹر میں بھاری سرمایہ کاری کی گئی ہے ۔کانفرنس کے انعقاد کا مقصد سیاحتی شعبہ کیلئے مزید اور بہترپالیسی تشکیل دینا ہے اور سیاحت کے شعبہ کی ترقی میں حائل آئینی و قانونی رکاوٹوں کو دور کرنا ہے ۔

سیاحت کو صنعت کا درجہ دلوانے کیلئے بنیادیں مہیا کر دی گئی ہیں ۔ وہ محکمہ سیاحت کے زیر اہتمام منعقدہ سیاحتی کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔دوروزہ کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے سیکرٹری اطلاعات سید ظہور الحسن گیلانی نے بھی خطاب کرتے ہوئے دوروزہ سیاحتی کانفرنس کی غرض و غایت سے شرکاء کو آگاہ کیا اور کہا کہ آزاد کشمیر میں سیاحت کے شعبہ کی ترقی کیلئے وسیع مواقع دستیاب ہیں ،آزاد کشمیر میں سیاحت کے شعبہ کو ترقی دے کر معقول آمدن حاصل کی جا سکتی ہے اور یہ شعبہ ریاست کی ترقی میں کلیدی کرداد ادا کر سکتا ہے ۔

(جاری ہے)

سیاحتی شعبہ کی ترقی سے جہاں ریاست کی آمدن میں اضافہ ہو گا وہاں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع پیدا ہونگے اور آزاد کشمیر سے نصف بے روزگاری کا خاتمہ ہو جائے گا۔ دنیا میں سیاحت کو صنعت کا درجہ حاصل ہے اوراس شعبہ کو خصوصی اہمیت دی جارہی ہے ۔آزاد کشمیر میں سیاحت کے فروغ کیلئے پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر میں انقلاب برپا کر سکتے ہیں ،آزاد کشمیر میں سیاحت کی ترقی کے مواقع موجود ہیں ،ریاست کے اندر پر امن ماحول اس شعبہ کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے ۔

دوروزہ کانفرنس کے ددوران سامنے آنے والی تجاویز کے روشنی میں جاندار اور ٹھوس ٹورازم پالیسی ترتیب دی جائے گی۔کانفرنس میں سیکرٹری منصوبہ و ترقیات منصور قادر ڈار،ڈائریکٹر جنرل KIMSبرگیڈئیر اختر،ڈائریکٹر جنرل اطلاعات راجہ اظہر اقبال سمیت مختلف محکموں کے آفیسران کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔اس موقع پر ڈائریکٹر سیاحت نے شرکاء کو آزاد کشمیر کے سیاحتی شعبہ جات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی ۔سیاحتی کانفرنس میں پاکستان کے مایہ ناز ،بین الاقوامی کو پیماہ حسن سپارہ توجہ کا مرکز بنے رہے ۔ حسن سپارہ نے حکومت آزاد کشمیر کی مہمان نوازی کا بھرپور خیر مقدم کیا۔