سید علی گیلانی کو میرپور یونیورسٹی کی جانب سے اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگریمل گئی

جمعہ 3 جون 2016 13:25

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 جون۔2016ء) میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری عطا کی ہے حریت ترجمان ایاز اکبر نے بتایا کہ اس اعزاز کا اعلان یونیورسٹی کے اہتمام سے اسلام آباد پاکستان میں منعقدہ دو روزہ سیمینار کے دوران میں کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ایاز اکبر نے کہا کہ مسٹ کے اہتمام سے منعاد اس کانفرنس میں سید علی گیلانی کی ویڈیو کے ذریعے سے ریکارڈ کرائی گئی ایک اہم تقریر بھی چلائی گئی جس میں انہوں نے تنازعہ کشمیر کی تاریخ بیان کی اور اس مسئلے کے لٹکے رہنے کیوجہ سے پیدا شدہ سنگین انسانی اور سماجی مسائل پر تفصیل کے ساتھ روشنی ڈالی گیلانی نے کہا کہ جموں و کشمیر پر بھارت کے فوجی قبضے کا کوئی آئینی یا اخلاقی جواز نہیں ہے اور یہ ملک ان وعدوں کو پورا نہیں کر رہا ہے جو اس نے قومی اور بین الاقوامی سطح پر کشمیریوں کے ساتھ کئے ہیں اور جن میں ان کے حق خودارادیت کی گارنٹی فراہم کی گئی ہے حریت چیئرمین نے جموں و کشمیر میں اسکاٹ لینڈ ٹائپ ریفرنڈم منعقد کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جب تک کشمیری عوام کو اپنے مستقبل کے تعین کے حوالے سے آزادانہ طور پر فیصلہ کرین کا موقع فراہم نہیں کیا جاتا تنازعہ کشمیر کا کوئی پائیدار حل نکل آنے کا امکان ہے اور نہ جنوبی ایشیائی خطے میں جاری سیاسی غیر یقینیت اور عدم استحکام کی صورت حال کا خاتمہ ممکن ہے ۔

متعلقہ عنوان :