محکمہ موسمیات کی آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بالائی علاقوں میں آندھی اور بارش کی پیش گوئی

اتوار 5 جون 2016 11:52

محکمہ موسمیات کی آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بالائی علاقوں میں آندھی ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 جون۔2016 ) محکمہ موسمیات نے کہا کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا،پنجاب،کشمیراورگلگت بلتستان میں بعض مقامات پر تیز ہواوٴں،آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا تاہم مالاکنڈ،ہزارہ،پشاور،کوہاٹ،راولپنڈی،سرگودھا ڈویژن،اسلام آباد،فاٹا،گلگت بلتستان اورکشمیر میں بعض مقامات پر تیز ہواوٴں اورگرج چمک کیساتھ بارش متوقع ہے۔

گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ گرمی نور پور تھل اور جیکب آباد میں پڑی جہاں درجہ حرارت سینتالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔اس دوران مالاکنڈ،ژوب ڈویژن،فاٹا کشمیر اورگلگت بلتستان میں بعض مقامات پر تیز ہواوٴں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔

متعلقہ عنوان :