پروفیسر ڈاکٹر ریحانہ کوثر ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز جامعہ کشمیر تعینات

پیر 6 جون 2016 15:03

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 جون۔2016ء) پروفیسر ڈاکٹر ریحانہ کوثر ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز جامعہ کشمیر تعینات ،موصوفہ نے تعیناتی کے بعد جامعہ میں انقلابی اصلاحات کا آغاز کر دیا ،طلباء و طالبات کی مکانیت کے مسائل ،سٹڈی ٹورز سمیت دیگر حل طلب مسائل کو حل کر لیا گیا ہے جب کہ آئندہ چند روز میں مزید انقلابی تبدیلیاں کا امکان ہے ،جامعہ کشمیر کے طلبہ بلاول منیر اعوان ،شاہد مغل ،جنید عباسی ،ملک عدنان اعوان ،شعبہ اُردو سے افضال عالم ودیگر نے ان کی تعیناتی پر انہیں مبارک باد پیش کرتے ہوئے وائس چانسلر کا شکریہ ادا کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :