حلقہ کھوئی رٹہ تعمیر وترقی ان لوگوں کو نظر آئے گی جو زمین کی طرف دیکھتے ہیں‘راجہ محمد اکرم

جمعہ 10 جون 2016 13:03

کھوئی رٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 جون ۔2016ء) پیپلز پارٹی حلقہ5 کھوئی رٹہ کے سینئر رہنما حوالدار(ر) راجہ محمد اکرم آف بنڈلی نے کہا کہ حلقہ کھوئی رٹہ تعمیر وترقی ان لوگوں کو نظر آئے گی جو زمین کی طرف دیکھتے ہیں گزشتہ کئی سال تک اقتدار میں رہنے والے اپنی کارکردگی عوام کے سامنے کیوں نہیں رکھتے حلقہ کے اندر تعمیر و ترقی کا انقلاب وزیر ھائر ایجوکیشن محمد مطلوب انقلابی کا تاریخی اور انقلابی کارنامہ ہے سیاسی مخالفین اپنی مثبت آنکھ کھول کر دیکھیں ان کے30 سال اور محمد مطلوب انقلابی کے5 سال کی کارکردگی واضح طور پر نظر آئے گی پاکستان پیپلز پارٹی میں اکثریت غریب، مزدور اور متوسط طبقہ کے لوگوں کی ہے مفادات کی خاطر پارٹیاں بدلنے والے کارکن نہیں ہوتے پارٹی کے نظریے پر مر مٹنے والے پارٹی کے اصل کارکن ہوتے ہیں ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی حلقہ5 کھوئی رٹہ کے سینئر رہنما حوالدار(ر) راجہ محمد اکرم آف بنڈلی نے کھوئی رٹہ کے سینئر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ محمد مطلوب انقلابی ایک با وقار اور اعلیٰ اخلاقی روایات کے پیکر سیاسی رہنما ہیں ان کی کردار کشی کرنے والے عقل کے اندھے ہیں محمد مطلوب انقلابی نے وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید کی قیادت میں حلقہ کے اندر 5 سالوں میں تعمیر و ترقی کے کام کروا کر حلقہ کو ایک نئی راہ پر ڈال دیا ہے کھوئی رٹہ میں نادرہ آفس ، بائی پاس روڈ ، کوٹلی کھوئی رٹہ روڈ ، تحصیل ہیڈ کوآرٹر ہسپتال محمد مطلوب انقلابی کے نمایاں کام ہیں جو کہ مخالفین30 سالوں میں بھی نہ کروا سکے انھوں نے مزید کہا کہ محمد مطلو ب انقلابی نے تمام برادریوں کو ایک گلدان میں سجا کر گلدستہ بنا دیا ہے جس کی خوبصورتی کو دیکھ کر مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہیں انشاء اللہ آمدہ الیکشن میں پیپلز پارٹی اپنی کارکردگی کی بنیاد پر پورے آزاد کشمیر سے اکثریت حاصل کر کے ایک بار پھر حکومت بنائے گی اور تعمیر و ترقی کے کاموں کو جاری رکھے گی ۔

متعلقہ عنوان :