امریکہ بھارت کی ناجائز اور بدنیتی پر مبنی حمایت کررہاہے، پاکستان کے حکمرانوں نے امریکہ کی خدمت کی اور ذلت اٹھائی لیکن امریکہ پھر بھی قابل بھروسہ ثابت نہیں ہوا ‘ خود انحصاری ، کرپشن کے خاتمہ اور عوامی اعتماد بحال کرنے کے لیے قومی ترجیحات مقرر کی جائیں‘ پارلیمنٹ جانبدار کردار ادا کرنے کی بجائے اپنی حرکات سے وقار اور مقام کھو رہی ہے
جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ کاعوامی افطار پروگرام سے خطاب
جمعہ 10 جون 2016 19:02
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 جون ۔2016ء) جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ امریکہ بھارت کی ناجائز اور بدنیتی پر مبنی حمایت کررہاہے ‘ پاکستان کے حکمرانوں نے امریکہ کی خدمت کی اور ذلت اٹھائی لیکن امریکہ پھر بھی قابل بھروسہ ثابت نہیں ہوا ۔ خود انحصاری ، کرپشن کے خاتمہ اور عوامی اعتماد بحال کرنے کے لیے قومی ترجیحات مقرر کی جائیں ۔
پارلیمنٹ جانبدار کردار ادا کرنے کی بجائے اپنی حرکات سے وقار اور مقام کھو رہی ہے ۔وہ جمعہ کو گلبرگ لاہور میں عوامی افطار پروگرام سے خطاب کر رہے تھے ۔لیاقت بلوچ نے کہاکہ بجٹ ابھی منظور نہیں ہوا حکومتی اعلان کے مطابق عوام کو ریلیف نہیں ملا لیکن قیمتوں میں ہوشربا اضافہ عوام پر مسلط کر دیاگیاہے ۔(جاری ہے)
رمضان بازار اور سستے بازار عوام کی سہولت کے لیے ہیں لیکن وہاں غیر معیاری اشیا اور مہنگے داموں مال فروخت ہورہاہے ۔
حکومتی ٹیمیں ناکام ہیں ۔ پنجاب حکومت کا مصنوعی نظام لا حاصل ہے ۔ منڈیوں ، مارکیٹوں ، سودا سلف کے بازاروں کے ذریعے ہی عوام کو سہولت مل سکتی ہے، حکومت اس نظام کو بہتر کرے ۔ لیاقت بلوچ نے کہاکہ ماہ رمضان رجوع الی اﷲ ، توبہ و استغفار اور اتحاد امت کا عا م اعلان ہے ۔ روزہ کی عبادت معاشرہ میں نظم و نسق اور دکھ درد میں مبتلا انسانوں کے لیے احساس بیدار کرنے کا مہینہ ہے ۔لیاقت بلوچ نے کہاکہ رمضان اور قرآن لازم و ملزوم ہیں ۔ قرآن سیکھنا سکھانا اور قرآن نافذ کرنا پوری امت کی ذمہ داری ہے ۔مزید اہم خبریں
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
-
پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے‘چوہدری شافع حسین
-
گوادرسے قراقرم کی چوٹیوں تک موٹروے پولیس کو تعینات کیا جائے گا‘ عبد العلیم خان
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال کا پہلا دورہ،ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح،نیا آئی سی یونٹ بنانے کا اعلان
-
رواں ماہ کے دوران چوتھی مرتبہ ملک میں گیس کے نئے ذخائر دریافت
-
صدرمملکت سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی ملاقات ، مختلف امورپر تابدلہ خیال
-
مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی ہے، ا ٓگے چل کر مہنگائی میں مزید کمی ہوگی
-
وزیراعظم کی ڈبلیو ای ایف کے خصوصی اجلاس کے موقع پر ملائیشیا کے وزیراعظم سے ملاقات
-
اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیراعظم تقرری انکی صلاحیتوں پر اعتماد کا مظہر ہی: ایازصادق
-
جج شاکر اللہ کے بازیابی آپریشنز میں 6 دہشتگرد مارے گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.