مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا

جمعہ 17 جون 2016 16:55

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 جون ۔2016ء)مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران جمعہ کو سوپور قصبے میں ایک اور نوجوان کو شہیدکردیا ۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق نوجوان کو قصبے کے علاقے بمئی میں تلاشی اور محاصرے کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیاگیا۔ آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں کارروائی جاری تھی ۔ادھر بھارتی پولیس نے ڈینٹل کالج شیریں باغ بارہمولہ سے دو نوجوانوں کو گرفتارکرلیا ہے ۔جموں سے بھی تجمل رسول وانی ، حمزہ منظور ، عامر حسین ، مہدی حسن ، میر رفیع، عمر شفیع اور صادق مشتاق نامی سات نوجوانوں کو گرفتار کیاگیا ہے۔