حریت رہنماء بلال صدیقی کو سینٹرل جیل سرینگر منتقل کر دیا گیا

جمعہ 17 جون 2016 16:56

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 جون ۔2016ء)مقبوضہ کشمیر میں کٹھ پتلی انتظامیہ نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے غیر قانونی طور پر نظر بند رہنما اور تحریک مزاحمت کے چیئرمین بلال صدیقی کو سینٹرل جیل سرینگر منتقل کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق بھارتی پولیس نے بلال صدیقی کو گزشتہ جمعہ کو گرفتار کر کے سرینگر کے راجباغ تھانے میں نظر بند کر دیا تھا۔ تحریک مزاحمت کے ترجمان شبیر احمد زرگر نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں بلال صدیقی کی مسلسل غیر قانونی نظر بندی کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے انتظامیہ کو بوکھلاہٹ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ کٹھ پتلی انتظامیہ اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے حریت قیادت کے حوصلے ہرگز پست نہیں کر سکتی۔