بھارتی فوجیوں نے ضلع پلوامہ میں ایک نوجوان شہید کردیا

پیر 20 جون 2016 13:53

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 جون ۔2016ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے ضلع پلوامہ میں ایک نوجوان کو شہید کردیا۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق نوجوان کو بھارتی فوجیوں نے ضلع کے علاقے لدھو پانپور میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کاروائی کے دوران شہیدکیا۔آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں فوج کا آپریشن جاری تھا۔ بھارتی فوجیوں نے دو دن پہلے ریاستی دہشت گردی کی ایک اور کاروائی میں ضلع بارہمولہ میں دو نوجوانوں کو شہید کردیا تھا۔

متعلقہ عنوان :