سید علی گیلانی سے ملاقات کیلئے جاتے ہوئے یاسین ملک گرفتار

سوپور کے مختلف علاقوں میں کریک ڈاؤن کے دوران بھارتی پولیس نے درجنوں نوجوانوں کو گرفتار کرلیا

پیر 20 جون 2016 13:53

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 جون ۔2016ء)مقبوضہ کشمیر میں کٹھ پتلی انتظامیہ نے جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کو کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی اور انہیں گرفتار کرلیاگیا۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محمد یاسین ملک سید علی گیلانی سے ملاقات کیلئے حیدر پورہ سرینگرمیں انکی رہائش گاہ کی طرف جارہے تھے جب پولیس نے انہیں گرفتار کرکے بٹہ مالو پولیس اسٹیشن میں نظربند کردیا ۔

لبریشن فرنٹ کے ترجمان نے سرینگر میں میڈیاکو بتایا کہ یاسین ملک حیدرپورہ سرینگر میں حریت قیادت کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کیلئے جارہے تھے ۔ ادھر سوپور کے مختلف علاقوں میں کریک ڈاؤن کے دوران بھارتی پولیس نے درجنوں نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔