مجھے اپنے فرائض کا اچھی طرح علم ہے ،اور تجارتی اُمور کی حساسیت کا بھی اچھی طرح ادراک ہے‘سید طاہر حسین کاظمی

پیر 20 جون 2016 13:54

چکوٹھی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 جون ۔2016ء)ٹی ایف او میجر(ر) سید طاہرحسین کاظمی نے کہا ہے کہ میں تجارتی سامان کی چیکنگ اور نگرانی ،لوڈنگ اور ٹرکوں کی مقبوضہ کشمیر روانگی کے سارے مراحل کی مانیٹرنگ کررہاہوں۔جسکی وجہ سے کچھ لوگوں کو تکلیف ہورہی ہے ،لیکن اُنھیں پہلے والا ماحول نہیں مل سکتا ،جب آئے روز سمگلنگ کے انکشافات ہوتے تھے ،اور لسٹ میں ممنوع قرار دئیے گئے سامان پکڑا جارہا تھا۔

میں نے بازار کمیٹی چکوٹھی کے معززین کو صاف صاف بتا دیا ہے کہ آرپار تجارتی اُمور کو صرف اور صرف طے شدہ رولز کیمطابق ہی دیکھا جائیگا ،اور کسی کو ٹرمینل کی حدود میں غیر ضروری نقل و حرکت کی اجازت ہر گز نہیں ہے ۔ بعض عناصر روز اؤل سے آر پار تجارت کی آڑ میں مذموم عزائم کی تکمیل کے خواہاں ہیں،درجنوں بار تجارتی لسٹ میں ممنوع قرار دیئے گئے آئیٹم بھیجے گئے ۔

(جاری ہے)

آر پار تجارت کے اُمور میں بددیانتی اور قسم کسی کی ہیراپھیری سے کسی کا ذاتی فائدہ تو ہوگا ،مگر وہ مقاصد سوالیہ نشان بنتے ہیں ،جنکی خاطر مقبوضہ و آزادکشمیر کے درمیان تجارتی عمل شروع کیا گیا ۔میری تعیناتی کے بعد یہاں سے جانیوالے تجارتی سامان میں ایک بھی ممنوع آئیٹم کنٹرول لائن سے پار نہیں جاسکا ،اور نہ ہی وہاں سے کسی آئیٹم کو یہاں اُتارا جاسکا۔

مقامی سطع پر اگر کسی کو یہ گمان ہے کہ وہ دھونس جماکر چکوٹھی ترمینل کے اندر ماضی کی طرح گُل کھلا سکتا ہے تو وہ یہ غلط فہمی اپنے دماغ سے نکال دے ۔مجھے اپنے فرائض کا اچھی طرح علم ہے ،اور تجارتی اُمور کی حساسیت کا بھی اچھی طرح ادراک ہے۔ڈر اور خوف اُسے ہونا چاہیے ،جو غلط کام کرے ۔ اخباری بیانات کے ذریعے خلاف حقائق طرزعمل اختیار کرنیوالے باز نہ آئے تو اُنھیں عدالتوں میں لیجاؤں گا۔

اپنی عزت نفس ،ساکھ اور وقار پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا۔میجر(ر)سیدطاہرحسین کاظمی نے مذید کہا ہے کہ آر پار تجارتی اُمور کو طے شدہ ضابطوں اور طریقہ کار کیمطابق دیکھ رہا ہوں ،اور تجارتی سامان کی تفصیلی چیکنگ کا فول پروف انتظام کرکے قیمتی جری بوٹیوں سے لیکر تمام ممنوع قرار دئیے گئے آئیٹم کی سمگلنگ روکی گئی ہے۔اُنھوں نے حالیہ دنوں ایک شخص کیساتھ تلخی کے حوالے سے بتایا ،کہ ٹرمینل میں غیرضروری آمدورفت کا کوئی مطلب نہیں ،پہلے وقت میں اکثر و بیشتر سامان کی چوری خردبرد کے واقعات پیش آتے رہے ۔