بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو جلد خصوصی بم پروف میزائل پروف طیارہ فراہم کرنے کا تیاریاں

muhammad ali محمد علی پیر 20 جون 2016 20:56

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو جلد خصوصی بم پروف میزائل پروف طیارہ ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔20جون 2016ء) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو جلد خصوصی بم پروف میزائل پروف طیارہ فراہم کرنے کا تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیراعظم کو بیرون ملک دوروں کیلئے خصوصی بم پروف میزائل پروف طیارہ فراہم کرنے کا تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ ائیر انڈیا ون کے نام کا یہ خصوصی طیارہ امریکی صدر بارک اوبامہ کے زیر استعمال ائیرفورس ون کی طرز کا ہو گا۔

اب تک مودی کی جانب سے بوئنگ 747 طیارہ استعمال کیا جا رہا تھا۔

(جاری ہے)

تاہم اب انہیں جدید بوئنگ 300-777 طیارہ فراہم کیا جائے گا۔ مودی کو یہ جدید طیارہ فراہم کرنے کا فیصلہ انہیں دہشت گردوں کی ہٹ لسٹ پر ہونے کے باعث کیا گیا ہے۔ یہ جدید وئنگ 300-777 طیارہ ہائی ٹیک سیکورٹی آلات سے لیس ہو گا۔ یہ طیارہ فوجی ریڈارز کی زد میں نہیں آ سکے گا جبکہ کسی بھی حملے کی صورت میں اس کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت بھی رکھے گا۔ اس طیارے میں تیز رفتار انٹرنیٹ، ماہر ڈاکٹرز، آپریشن تھیٹر، جدید مواصلاتی آلات، 19 جدید ٹی وی سیٹس، اینٹی میزائل ڈیفنس سسٹم اور دیگر کئی زبردست سہولیات موجود ہوں گی۔ طیارے میں ایک شاندار ایگزیکٹیو دفتر اور آرام کا کمرہ بھی موجود ہو گا۔