غیر ریاستی باشندوں کے مقبوضہ کشمیر میں 545صنعتی یونٹس قائم ہیں ،کٹھ پتلی وزیر کاانکشاف

منگل 21 جون 2016 16:59

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 جون ۔2016ء)مقبوضہ کشمیرمیں کٹھ پتلی انتظامیہ نے انکشاف کیا ہے کہ مقبوضہ علاقے میں غیر ریاستی باشندوں نے545صنعتی یونٹ قائم کر رکھے ہیں۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یہ انکشاف نام نہاد اسمبلی میں صنعتوں کے کٹھ پتلی وزیر نے ایک تحریری جواب میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ان میں سے 498صنعتی یونٹ جموں جبکہ47وادی کشمیرمیں موجود ہیں۔انہوں نے کہاکہ نام نہاد صنعتی پالیسی کے تحت بھارتی حکومت اور کٹھ پتلی انتظامیہ صنعتی یونٹوں کے قیام کیلئے مختلف مراعات فراہم کررہی ہے ۔ نئی صنعتی پالیسی کے تحت غیر ریاستی باشندے تیس برس کیلئے مقبوضہ علاقے میں پٹے پر زمین حاصل کرسکتے ہیں اور اس پٹے کی مدت کومذید بڑھایا بھی جاسکتا ہے ۔