اسلام آباد قصبے میں بھارت مخالف مظاہرے

بدھ 22 جون 2016 15:03

سرینگر ۔ 22 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔22 جون۔2016ء) مقبوضہ کشمیر کے قصبے اسلام آباد میں بھارتی پولیس نے بھارت مخالف مظاہروں کے شرکاء کو منتشر کرنے کیلئے طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا ۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نوجوان احتجاج کرتے ہوئے قصبے کے علاقے ملکھ ناگ میں سڑکوں پر نکل آئے اور پاکستانی جھنڈے لہرائے ۔ بھارتی پولیس نے مظاہرین پر طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا ۔ آخری خبریں آنے تک علاقے میں مظاہرین اور بھارتی فورسز کے درمیان جھڑپیں جاری تھیں۔ ادھر لوگوں نے کنگن میں بھی کٹھ پتلی انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ مظاہرین نے سرینگر لہہ روڈ بلاک کردی جس سے کئی گھنٹوں تک ٹریفک معطل رہی ۔