فیصل آباد اور گردونواح میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا

بدھ 22 جون 2016 15:34

فیصل آباد۔22 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔22 جون ۔2016ء ) شہر اور گردو نواح میں بدھ کی صبح بارش کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا۔ بارش صبح سویرے شروع ہوئی جو وقفے وقفے سے جاری رہی۔

(جاری ہے)

بارش سے لطف اندوز ہونے کے لئے بچے اور بڑے گھروں کی چھتوں پر سڑک پر نکل آئے اور بارش میں نہا تے رہے۔ بارش کے باعث گزشتہ کئی روز سے جاری گرمی کی شدت کم ہو گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :