مسلم کانفرنس ،تحریک انصاف کا اتحاد آنیوالے وقت میں باوقار معاشرہ قائم کریگا،سردار عتیق احمد خان

بدھ 22 جون 2016 16:29

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 جون ۔2016ء) مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیر اعظم سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ مسلم کانفرنس اور تحریک انصاف کا اتحاد آنیوالے وقت میں باوقار معاشرہ قائم کریگا۔کارکن مکمل اتحاد و اتفاق کے ساتھ الیکشن مہم چلائیں ۔الیکشن میں سیاسی مخالفین کو بھاگ جانے پر مجبور کر دیں گے ۔مسلم کانفرنس کے اندر لوگوں کوجائز مقام دیں گے ۔

تقسیم کشمیر کی راہ میں سب سے بڑی رکاؤٹ مسلم کانفرنس ہے ۔ماضی میں سب نے ملکر مسلم کانفرنس پر حملے کیے ۔مگر اس کے باوجود مسلم کانفرنس تو موجود ہے مگر حملے کرنے والے ٹھوکریں کھا رہے ہیں ۔میاں محمد نواز شریف نے اپنے لوگوں سے کہا ہے کہ مجھے پورے آزاد کشمیر کی نشستوں سے دھیرکوٹ کی سیٹ ہر صورت چاہئیے مگر اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے انکا یہ خواب پورا نہیں ہوگا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹاؤن کمیٹی گڑھی دوپٹہ میں محمد حنیف خان عباسی کی رہائش گاہ پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر صوبیدار (ر) عبدالقیوم عباسی ،حاجی رفیق عباسی ،پرویز عباسی ،ارباب عباسی ،ظہیر عباسی ،ظفر اسلام ،نکاش عباسی ،شفقت نقوی ،ریاض عباسی ،ارشاد عباسی ،کبیر عباسی ،نورزمان عباسی ،تنویر عباسی ،روشنی عباسی ،گلفراز عباسی ،عابد عباسی ،آفتاب قریشی ،خلیل قریشی ،فاروق اعوان ،رابش قریشی ،خوشحالی قریشی نے اپنے خاندان برادری اور سینکڑوں ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی سے 40سالہ رفاقت ختم کر کے مسلم کانفرنس میں شمولیت اختیار کی ۔

جبکہ سردار عتیق احمد خان جب مجہوئی کے مقام پر پہنچے تو وحید خان مغل،سیاف اقبال اعوان ،آصف عباسی ،فہیم عباسی ،آفتاب سمیت سینکڑوں کارکنوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا ۔مجہوئی سے سردار عتیق احمد خان کو ایک بڑی ریلی جس کی قیادت وحید مغل کر رہے تھے کے ساتھ گڑھی دوپٹہ پہنچایا گیا ۔سردار عتیق احمد خان نے بڈھیاری کے مقام پر الیکشن آفس کا افتتاح کیا ۔

جب سردار عتیق احمد خان محمد خنیف عباسی کی رہائش گاہ پہنچے تو سینکڑوں کارکنوں نے ان کا استقبال کیا ۔پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں ۔گڑھی دوپٹہ کی فضاء جیوے جیوے مرشد جیوے ،دیکھو دیکھو کون آیا شیر کا شکاری آیا ۔عتیق خان قدم بڑھاؤ ہم تمہارے ساتھ ہیں کہ نعروں سے گونجتی رہی ۔اس موقع پر سابق وزیرمسلم کانفرنس حلقہ دو کے امیدوار اسمبلی پیر مرتضیٰ گیلانی ،سید یاسر نقوی ،ہارون آزاد،سیاف اقبال اعوان ،ٹھیکیدار بشیر خان عباسی بھی موجود تھے ۔

سردار عتیق احمد خان نے نئے شامل ہونے والوں کو ہار ڈالے اور عبدالقیوم عباسی کو گلے لگایا ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ مسلم کانفرنس کے کارکن افواج پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا کریں مسلم لیگ ن والے اس نعرہ سے ڈرتے ہیں ۔مودی کے یاروں کو راحیل شریف فوبیا ہو گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ غیر ملکی افواج پاکستان کی بہادری کی مثالیں دیتے ہیں ۔

جبکہ مسلم لیگ ن والے مخالفت کرتے ہیں ۔رانا ثناء اللہ جیسے مجرم بھی افواج پاکستان کے خلاف پروپیگنڈے کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ عاشق رسول ممتاز قادری کو تختہ دار پر چڑھا جکر مسلم لیگ ن والوں نے دنیا کو کیاپیغام دیا ہے ۔عوام غازی علم شہید ممتاز قادری شہید اور عاشقان رسول کے قافلے میں شامل ہوں ۔اس موقع پر سید مرتضی گیلانی ،وحید خان مغل ،آفتاب سلہریا اور دیگر نے بھی خطاب کیا اور عبدالقیوم عباسی سمیت مسلم کانفرنس میں شامل ہونیوالوں کو مبارکباددی ۔اس موقع پر اعلان کیا گیا ہے کہ پیر سید جواد علی گیلانی بھی مودی کے یاروں کو چھوڑ کر ہمارے ساتھ شامل ہونے والے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :