حق پرستوں کی جیت آسمانوں پر لکھی جاچکی ،اب کوئی قوت کامیابی سے نہیں روک سکتی،محمد طاہر کھوکھر

بدھ 22 جون 2016 16:29

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 جون ۔2016ء)ایم کیوایم کے پارلیمانی لیڈر محمد طاہر کھوکھرنے کہا ہے کہ حق پرستوں کی جیت آسمانوں پر لکھی جاچکی ہے اور اب کوئی بھی قوت حق پرستوں کو کامیاب ہونے سے نہیں روک سکتی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی سمیت سندھ پنجاب میں مقیم مہاجرین اورکشمیری عوام قائد تحریک الطاف حسین بھائی کء نامزد کردہ حق پرست امیدواروں کو کامیاب کروائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ہم کشمیر عوام کے مسائل کو حل کرین گے کشمیری عوام کے احساس محرومیوں کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کے عوام اندحیروں میں زندگی گزار رہے ہیں۔آزادکشمیر کی عوام نے ملک کو روشن کرنے کے لیئے اپنی جائیدادیں،اپنے گھر،اوراپنے بزرگوں کی قبروں کو ڈبو کر ملک کو روشن کرنے کے لیے قربانیاں دی مگر کشمیری عوام کو قربانیوں کا صلہ لوڈ شیڈنگ میں دیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا آزادکشمیرسے لئے جانے والے ٹیکس دآزادکشمیر میں خرچ کئے جائینگے ۔۔انہوں نے کہاکہ کشمیر میں رہنے والے کشمیری اورمہاجرین مقیم پاکستان اب یہ طے کرچکے ہیں کہ انہں اب تبدیلی چاہیے جو کہ ایم کیو ایم لائیگی۔