ڈرون حملے پاکستان کی خود مختاری ، اقوام متحدہ کے چارٹر اورعالمی قانون کی ناقابل قبول خلاف ورزی ہے،پاکستان
پاکستان افغانستان میں حقیقی امن کی حمایت کیلئے تیار ہے،مسئلہ کا واحد حل مذاکرات ہیں افغان حکومت اور عالمی اتحاد تحریک طالبان کے افغانستان میں پناہ کے خواہاں عناصر کے خلاف کارروائیاں کریں پاکستان اپنی سالمیت اور علاقائی خود مختاری کی کسی طور خلاف ورزیوں کو برداشت نہیں کرے گا،اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا سلامتی کونسل میں خطاب
بدھ 22 جون 2016 23:10
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 جون ۔2016ء) پاکستان نے حالیہ ڈرون حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے پاکستان کی خود مختاری اور اقوام متحدہ کے چارٹر اورعالمی قانون کی ناقابل قبول اور کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے ان خیالات کا اظہار اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں افغانستان کے حوالے سے بحث کے دوران کیا۔
پاکستانی سفیر نے افغانستان کے نمائندے کی طرف سے پاکستان پر عائد کئے جانے والے الزامات کو بھی رد کرتے ہوئے اسے بلا جواز ‘ حقائق کے برعکس اور غیر حقیقی قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار اور قربانیوں سے آگاہ اور ان کا اعتراف کرتی ہے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں حقیقی امن کی حمایت کیلئے تیار ہے اور خبردار کیا کہ پاکستان اپنی سالمیت اور علاقائی خود مختاری کی کسی لحاظ سے خلاف ورزیوں کو برداشت نہیں کرے گا۔(جاری ہے)
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ایلون مسک کی چینی وزیراعظم لی کیانگ سے ملاقات
-
سعودی ولی عہد سے کویتی، عراقی وزیر اعظم کی ملاقات
-
پیاراندھا ہوتا ہے، نوجوان نے روبوٹ سے شادی کرنے کا اعلان کر دیا
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
-
دبئی میں بھکاریوں کیخلاف آپریشن، عید پر 396 بھکاری گرفتار
-
شہزادہ ہیری کے دورہ برطانیہ کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.