نعیم احمد خان کی طرف سے عید سے قبل کشمیری نظربندوں کی رہائی کا مطالبہ

بدھ 29 جون 2016 12:57

سرینگر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29جون 2016ء) مقبوضہ کشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماء اور جموں وکشمیر نیشنل فرنٹ کے چیئرمین نعیم احمدخان نے عید الفطر سے قبل تمام کشمیری نظربندوں کی رہائی پرزوردیا ہے ۔کشمیرمیڈیاسرو س کے مطابق نعیم احمدخان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ سینکڑوں کشمیری جواپنے سیاسی نظریات کی بنا پر مختلف جیلوں میں نظربند ہیں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت آزادی پسند کشمیریوں کوخاموش کرنے کیلئے ہر ممکنہ ظالمانہ حربہ آزما تا آرہا ہے اور من گھڑت کیسوں میں پھنسا کر لوگوں کوقید و بند کا شکار بنانا انہی حربوں میں شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ جملہ قیدی استقامت اور صبر کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزاحمت کی ایک نئی تاریخ رقم کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

نعیم احمد خان نے کہاکہ کشمیری نظربند ثاقت قدمی اور صبر و برداشت کامظاہرہ کر کے مزاحمت کی نئی تاریخ رقم کررہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پوری کشمیری قوم کشمیری نظربندوں کی مقروض ہے جنہیں بھارتی تسلط سے آزادی کا مطالبہ کرنے پر جیلوں میں نظربند کردیاگیا ہے ۔ حریت رہنماء نے بھارت کی مختلف جیلوں میں نظربند کشمیریوں کو وادی کشمیر منتقل کرنے کا مطالبہ کیا ۔ انہوں نے گزشتہ روز کپواڑہ میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہونیوالے کشمیری نوجوان سمیر احمد کو بھی زبردست خراج عقیدت پیش کیا ۔

متعلقہ عنوان :