انشاء اللہ مسلم لیگ (ن) مظفرآباد ڈویژن سے کلین سویپ کریگی‘چوہدری شہزاد محمود

بدھ 29 جون 2016 13:39

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29جون 2016ء) مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار اسمبلی حلقہ 2لچھراٹ چوہدری شہزاد محمودنے کہاہے کہ حلقہ کی ہر برادری کے لوگ ہمارے ساتھ ہیں اللہ نے اقتدار دیا تو حلقہ 2لچھراٹ کی پسماندگی کو دور کر کے دم لیں گے‘ان شاء اللہ مسلم لیگ (ن) مظفرآباد ڈویژن سے کلین سویپ کریگی ‘ میری خوائش ہے کہ غریب اور پسماندہ طبقہ کے عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوں ‘بے روزگار لوگوں کو روزگار ملے ‘ پارٹی کارکنان قیادت کے فیصلے کو تسلیم کرتے ہوئے جماعت کے ساتھ وابستہ رہیں کسی کی عزت نفس کو مجروح نہیں کیا جائیگا ‘ آزادکشمیر کو علاقائی اور قبیلائی تعصب سے آزاد کروانا میرا مشن ہے برادریاں اور قبیلے صرف تعارف کی بنیاد پر بناے گئے ہیں‘ آزادکشمیر میں آنے والے وزیراعظم مظفرآباد سے راجہ فاروق حیدر خان ہوں گے ‘کارکنان و پارٹی عہدیداران میرے دست و بازو ہیں‘ کارکنان اپنی صفوں میں اتفاق و اتحاد پیدا کریں ان کو ہر جائز مقام دیا جائے گا ‘ ان خیالات کااظہار انہوں نے گذشتہ روز مرکزی الیکشن آفس میں تمام برادریوں کے وفود سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ‘ چوہدری شہزاد محمود نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) لچھراٹ سے اجارہ داری نظام کا خاتمہ کرے گی‘ لچھراٹ کی عوام کو مافیا نے گھیر رکھا ہے جس نے حلقہ کو پسماندہ رکھنے کیلئے عوام کو برادری ازم،اقرباء پروری جیسے فرسودہ نظام میں جکڑ رکھا ہے ‘عوام کو چاہئے کہ وہ ان شر پسند عناصر کو مسترد کرتے ہوئے 21جولائی کو شیر کے نشان پر مہر لگا ئیں ‘ موجودہ حکومت نے قرباء پروری ،لوٹ کھسوٹ کا بازار گرم کر رکھا ہے ‘ سیاسی رشوت کے طور پر لوگوں کو فرضی سکیمیں دی جارہی ہیں۔

(جاری ہے)

پیسوں کی بدولت ووٹ خریدنے کیلئے بولیاں لگائی جارہی ہیں21 جولائی مسلم لیگ ن کی فتح کا دن ہوگا لچھراٹ کو فتح کرنے کا خواب دیکھنے والے بری طرح سے ناکام ہونگے ‘ مسلم لیگ ن کہ پاس ہی ملک سے بے روزگاری اور انتہا پسندی ختم کرنے کا حل ہے ‘ان شاء اللہ 21جولائی کا سورج مسلم لیگ ن کی فتح کی نوید لے کر طلوع ہو گا‘ مسلم لیگ ن آزادکشمیر بھر سے واضح کامیابی حاصل کرکے دوتہائی اکثریت سے حکومت بنائے گئی ‘انہوں نے مزیدکہا کہ آج کے اس ترقی یافتہ دور میں میڈیا کا بڑ ا کردار ہے ‘ عوام کے مسائل کو اجاگر کرنے اور پسماندہ لوگوں کی آوازاٹھانے پر ہم میڈیا کے انتہائی مشکو رہیں۔

متعلقہ عنوان :